DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; free eye camp and deaf camp set up in Morra Hasnal by Wahid welfare project. See video

واحد ویلفیئر پروجیکٹس کے زیر اہتمام فری آئی اور ڈیف کیمپ موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوا

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
واحد ویلفیئر پروجیکٹس کے زیر اہتمام فری آئی اور ڈیف کیمپ موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوا۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی حاجی عبدالواحد اور راجہ محمد زین کے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فری ادویات، فری عینکیں، فری شوگر بلڈپریشر ٹیسٹس کیے گئے۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار مرد اور خواتین نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کرایا۔ جن میں سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے200مریضوں کے سفید موتیے کے کامیاب آپریشنز کیے گئے۔کانوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد تقریباََ500پر مشتمل تھی جنہیں فری ادویات کے ساتھ ساتھ فری آلات سماعت ضرورت کے مطابق دیے گئے۔ مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تمام لوگوں کے لیے کھانا،رہائش اور مناسب ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

Show More

Related Articles

Back to top button