DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; PTI MNA Sadaqat Ali Abbasi approved (77) million projects in consultation with MPA Raja Sagheer Ahmed

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مشاورت سے (77) ملین کے (77) منصوبوں کی منظوری دے دی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مشاورت سے (77) ملین کے (77) منصوبوں کی منظوری دے دی۔ تحصیل کہوٹہ میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جبکہ اس کے علاوہ کہوٹہ شہر کے لیئے (6)کروڑ کے ترقیاتی پیکج سے شہر کے دونوں بائی پاسز،(85) لاکھ واٹر سپلائی موٹر ز اور دیگر شہری منصوبے مکمل ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے (35) سالہ دور اقتدار میں سہالہ اوور ہیڈ برج نہ بنواسکے۔ سابق وزیر اعظم نے (100) کلو میٹر روڈز،(12) ہائیر سکینڈری سکولز، نڑھ سیاحتی مقام اور ایک ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت عظمیٰ سے بڑا منصب کوئی نہیں۔ عوام نے وزارتوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان اپنی پارٹی کے خلاف سازش کو ناکام کریں۔ ایک سال کا حساب مانگنے والے (35) سال اقتدار میں رہ کر کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی مشاورت سے منصوبے اور تعمیر و ترقی کے کام شروع کرائے ہیں۔ راجہ صغیر احمد کی تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف مضبوط ہوگی۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں ایک ایک ملین کے (44) منصوبوں پرکام شروع ہے۔ تقریباََایک ایک ملین کے (44) منصوبوں کے ٹینڈرز اگلے ماہ سے پہلے جاری ہونگے۔ میری اور راجہ صغیر ممبر صوبائی اسمبلی کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ کہوٹہ شہر میں (6) کروڑ کی گرانٹ سے کاموں کا آغاز جلد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں (37) ریسکیو 1122کو سٹاف کی ٹریننگ سے پہلے کھولا نہیں جا سکتا۔ سہالہ فلائی اوور اور کہوٹہ پنڈی روڈ کا جھوٹا افتتاح کر کے سابق وزیر اعظم کے حواریوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔ سابق وزیراعظم کے حواری اپنے دور میں مایوس کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ اور جھوٹے منصوبوں کے کاغذات دکھا کر تحریک انصاف کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ مافیا ہماری پارٹی میں اختلاف پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک انصاف کے ورکر اور کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

Kahuta; PTI Member of the National Assembly Sadaqat Ali Abbasi approved the (77) million for (77) projects in consultation with the MPA Raja Sagheer Ahmed. A new phase of development will begin in Kahuta Tehsil told the MNA.

Show More

Related Articles

Back to top button