AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Union Council Faiz Pur shareef and its surrounding suburbs face severe difficulties in making and receiving phone calls due to the extremely poor Tele Nor telephone service.

یونین کونسل فیض پورشریف اوراس کے تما م نواحی علاقوں میں ٹیلی نار فون کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کوفون کالز کرنے او ر سننے میں شدیدمشکلات کاسامنا

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف اوراس کے تما م نواحی علاقوں میں ٹیلی نار فون کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کوفون کالز کرنے او ر سننے میں شدیدمشکلات کاسامناہے کئی بار احتجاج کیااورکمپنی سے اصلاح ا حوال کامطالبہ کیامگرکمپنی نے کوئی نوٹس نہ لیااورسروس کوبہتربنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ٹیلی نارفو ن کمپنی کاتنگ دیو میں نصب ٹاور کی کارکردگی کافی عرصہ سے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بہت متاثر ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ میں ٹیلی نار کی سروس بہت خراب ہے یونین کونسل فیض پورشریف کے کچھ علاقوں میں ٹیلی نارفون کی سروس انتہائی خراب ہے کال سننااور کا ل کرنابہت مشکل کام ہے صارفین سخت پریشان ہیں اس علاقہ میں ٹیلی نارفون کے صارفین کی تعدادبھی بہت زیادہ ہے دوسری کمپنیو ں کے مقابلے میں ٹیلی نار کی زیادہ سمیں پائی جاتی ہیں اورپھر کسی بھی سم کابندکرانایاتبدیل کراناکوئی آسان کام نہیں اس سے سے بھی مسائل پیداہوتے ہیں پیکیج سمیت دیگرمسائل پیداہوتے ہیں ان سار ے مسائل ومشکلات کے باوجود لوگ ٹیلی نار سمیں استعمال کررہے ہیں اورسخت پریشانی کاشکار ہیں اب صارفین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ٹیلی نارفون کمپنی کے ذمہ داروں سے پرزورمطالبہ کیاکہ ٹیلی نارفو ن کمپنی یونین کونسل فیض پورشریف میں اپنی سروس کواس قابل بنائے کہ لوگ کال کرسکیں اورکال سن سکیں تنگ دیو میں قائم ٹیلی نارکے ٹاور کی تکنیکی خرابی فوری طورپردورکرکے اسے سروس کے قابل بنایاجائے اوراس ٹاور کی مکانیت بھی چیک کی جائے چشم پوشی کے باعث ٹاور جنگل کامنظرپیش کررہاہے یہ بھوت بنگلہ دکھائی دیتاہے اس ٹاور کی مکانیت میں درختوں کاایک جنگل نظراٹاہے اس سے معلوم ہوتاہے اس ٹاور کی دیکھ بھال کے لئے کوئی ملازم نہیں ہے اگرملازم ہے توکمپنی اسے تنخواہ نہیں اداکررہی یاملازم اس کی دیکھ بھال میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہااگرکام کے بغیرتنخواہ مل جائے توکام کرنے کی کیاضرورت ہے۔ تنگ دیو سے ٹیلی نارفو ن کے صارفین کی ایک بڑی تعدادنے اصلاح احوال کاپرزور مطالبہ کیاچودھری محمدجہانگیر چودھری محمدنصیر ثاقب مغل نے علاقہ کے صارفین کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیلی نارفون کمپنی کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام علاقوں میں ٹیلی نارفون کی سروس بہتربنائی جائے اورتنگ دیو میں ٹیلی نار کے ٹاور کی تکنیکی خرابیاں دور کرکے اس کوورکنگ بنایاجائے تنگ دیو ٹاور پرمامور ملازم سے جب رابطہ کیاگیاتواس نے صرف اتنابتا ناگوارا کیاکہ میں نے کمپنی کے ھیڈآفس کوکئی بار ٹاور کی ناقص کارکردگی اورتکنیکی خرابی کے بارے میں آگاہ کیاہے مگرکوئی نوٹس نہیں لیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پی پی پی آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر بھر میں غریب، متوسط طبقہ کے بچوں میں بلا تفریق تعلیم جیسی عظیم دولت پہنچانے کے لیے اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں دور دراز پسماندہ ترین علاقوں میں تعلیمی پیکج کے تحت تمام تعلیمی ادارہ جات کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی نئی آسامیاں تخلیق کروائیں اور نئی جدید عمارات کے لیے فنڈز فراہم کروائے جبکہ موجودہ آزاد حکومت غریب متوسط طبقہ کے بچوں کو تعلیم کی دولت عطا کرنے کی بجائے ان کو تعلیم کی دولت سے محروم اور لینڈ مافیا کی پشت پناہی کرنے میں مگن ہے۔ آزاد حکومت فل الفور محکمہ تعلیم سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے اپنی حکومتی رٹ قائم کرے۔ جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق جو گورنمنٹ پرائمری سکول میں طلبہ و طالبات کی تعداد 25تک ہو گی اُس ادارہ کو بند کر دیا جائے گا۔ حالانکہ پرائمری سکول کی عمارت اور زمین گورنمنٹ کی ملکیت ہوتی ہے۔ ان ادارہ جات کی عمارات اور زمین پر قبضہ کرنے کے لیے لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ اور جان بوجھ کر غریب معصوم بچوں کو تعلیم کی دولت سے محروم کیا جا رہا ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں گزشتہ جمعتہ المبار ک کے روزبزم اد ب کے زیراہتمام ہفتہ وار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ششم کے طالب علم محمدنصیر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ششم کے طالب علم حبیب الرحمن نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیازین محمودجماعت ششم محمدندیم جماعت پنجم منیب الرحمن جماعت سوم محمدعلی جماعت چہارم محمدہارون جماعت چہار م محمدطیب اورحامد جماعت سوم نے تقریب میں حصہ لیاتقریریں کیں ملی نغمے پیش کیے سیدانوارشاہ محی الدین اورذوالفقار مرزاجونیئرمدرسین نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم اورانچار ج بزم ادب علی اکبرمدرس نے خطاب کیانظامت کے فرائض جماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے سرانجام دیے۔ تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تحریک انصاف آزادکشمیرکے سینئرنائب صدرچودھری ظفرانورنے کہاکہ گڈگورننس کی دعویدارمسلم لیگ(ن) کی حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیررہی ہے۔میرٹ کے بجائے برادری کی بنیادپرملازمتیں دی جارہی ہیں۔عوام کوعلاقہ برادری کے نام پرتقسیم کیاجارہاہے۔حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام سے ناانصافیاں بندکی جائیں۔کبھی چکسواری کے سرکاری اداروں سے آسامیاں دوسرے اضلاع میں منتقل کی جاتی ہیں اورکبھی چکسواری کے سرکاری اداروں میں دوسرے اضلاع سے نوجوان بھرتی کیے جارہے ہیں۔ چکسواری کے نوجوانوں کااستحصال کیاجارہاہے۔ کسی کوچکسواری کے عوام کے حقوق پرشب خون نہیں مارنے دیں گے۔ میرٹ کی پامالی پرحلقہ چکسواری کے منتخب ممبراسمبلی کیوں خاموش ہیں۔چکسواری کے سرکاری اداروں میں مقامی نوجوان تعینات کیے جائیں۔ چکسواری میں تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے روزگارکے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔چکسواری کے نوجوانوں سے ناانصافی پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے۔چکسواری کے سرکاری اداروں میں خلاف ضابطہ تقرریاں منسوخ نہ ہوئیں تواحتجاج پرمجبورہوں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چودھری ظفرانورنے کہاکہ حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کااستحصال کیاجارہاہے۔چکسواری کوسازش کے تحت پسماندہ رکھاجارہاہے۔ حلقہ چکسواری کے تعلیمی اداروں، طبی مراکزمیں سٹاف کی کمی ہے۔رابطہ سڑکات تباہ حال ہیں۔چکسواری اورمضافاتی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے۔آزادحکومت حلقہ نمبر۲چکسواری کے عوام کے مسائل کرے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس ضلع میرپور کے نائب صدرعبدالجبار نے کہا کہ کا کڑہ پوٹھہ میں نہ تو ڈینگی کی سپرے کی گئی ہے اورنہ ہی باولے کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں باولے کتو ں کی یلغار سے اہل علاقہ سخت پریشانی میں مبتلا ء ہے ہر گلی محلے میں باولے کتے پھرتے ہیں سکول جاتے ہوئے چھوٹے بچوں کو کاٹنے کا خطرہ موجود ہے ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے کر کا کڑہ پوٹھی بینسی کے لوگوں کو ان پر یشانی سے نجات دالائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کا خطرہ بھی موجود ہے جس کے لئے ضلع میر پو کی انتظامیہ کاکڑہ ٹاؤن پوٹھی پوٹھی بینسی اور اس کے گردونواح کے گلی محلوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی خاتمے کے لئے سپرے کرائے تاکہ لوگوں میں پا ئی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نا ئب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہاکہ دنیا کی تا ریخ میں اتنا ظلم و زیادتی نہیں کی گئی جتنی بھارت کشمیر یو ں پر کر رہا ہے بھارت نے دوماہ سے کر فیو لگا کر کشمیریوں کی زندگی اجیر ن بنا رکھی ہے مگر عالمی برادری یہ جانتے ہو ئے بھی کہ بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ے جا رہا ہے پھر بھی خاموش تما شا ئی کا کردار ادا کر رہی ہے ان خیا لات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بہتر سال سے بھارتی ظلم و بربریت بر داشت کر رہے ہیں بھارت نے تحریک آ زادی کو کچلنے کیلئے ہر ہربہ استعمال کیا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں جذبہ آ زادی کو ختم نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چا یئے کہ وہ کشمیر میں کرفیو سمت تمام پابندیاں ہٹانے کیلئے بھارت پر دباؤڈالے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل واجد محمود سہگل نے کہا کہ بھارت نے مقبو ضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اگر کسی بھی ملک میں ایک دن کا کرفیو لگا ئے جا ئے تو لوگوں کی زندگیا ں مفلوج ہو کر رہ جاتی ہیں مقبو ضہ کشمیر میں دوماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے عالمی برادری کی خا موشی پر صد افسوس ہے اگر کسی غیر مسلم پر ایسا سلوک ہو تا تو پوری دنیا آ سمان سر پر اٹھا لیتی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نما ئندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہتر سال سے کشمیری بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں اگر دنیا نوٹس نہیں لیتی تو نہ لے کشمیر ی کرفیو بھی برداشت کرلیں گے وقت تیزی سے بدل رہا ہے بھارت اگر اپنی ضد پر قائم رہا تو اس کے ٹکڑے ٹکڑ ہو نے سے کوئی روک سکے گا

Show More

Related Articles

Back to top button