UK11th October 2019DailyNews

London; Romi Malik appointed General secretary PTI, UK

رومی ملک پی ٹی آئی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری منتخب

لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) رومی ملک پی ٹی آئی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری منتخب۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء،پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری اور ہر دلعزیز عوامی شخصیت، فخر لاہور، صدر پاکستان تحریک انصاف پارٹی ساؤتھ ایسٹ زون یوکے جناب رومی ملک کو پاکستان تحریک انصاف پارٹی یوکے کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ 6 اکتوبر 2019ء کو مانچسٹر میں ہونے والے پارٹی انتخابات میں رومی ملک جنرل سیکرٹری بن گئے۔ رومی ملک کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مرکزی قیادت اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ رومی ملک کا مرکز میں جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پارٹی کیلئے نیک شگون ہے۔انکی انتھک محنت اور عوام رابطہ مہم سے پی ٹی آئی برطانیہ میں مقبول عام عوامی اور جمہوری پارٹی بنی۔ اب وہ مزید اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پارٹی کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ جبکہ چیئرمین عمران خان کا پیغام کمیونٹی کے گھر گھر پہنچائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close