DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Punjab Teacher Union Center Choa Khalsa Reforms Group nominates Chaudhry Sajjad Sabir as Senior Vice President

پنجاب ٹیچر یونین مرکز چوآ خالصہ ریفارمز گروپ نے چوہدری سجادصابر کو سنیئر نائب صدر نامزد کر دیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پنجاب ٹیچر یونین ریفارمرز گروپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی پنجاب ٹیچر یونین مرکز چوآ خالصہ ریفارمز گروپ نے چوہدری سجادصابر کو سنیئر نائب صدر نامزد کر دیامختلف یونین کونسلوں سے متعدد اساتذہ نے ریفارمرز گروپ میں شمولیت اختیار کر لی اور ریفارمرز گروپ کی مقبولیت کے چرچے عام ہو نے لگے اس موقع پر چوہدر ی سجاد صابر نے پریس کلب چوآ خالصہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک معاشرے کو اس کے اساتذہ کو وہ عزت نہ دی جائے جس کے وہ حقدار ہیں اور ٹیچر کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہیں اور وہ اپنے پینل ریفارمرز گروپ کی جیت کے لیے پر عزم ہیں

میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف انتقامی کاروائی ہو رہی,راجہ گلستان خان

Revenge politics being played against Sharif family, Raja Gulstan Khan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے مسلم لیگ کی قیادت جیلوں میں بند ہے اگران کے خلاف ثبوت نہیں تو انہیں رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں راجہ گلستان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف انتقامی کاروائی ہو رہی ے اور انشااللہ بہت جلد آزاد ہو کر عوام کی قیادت کریں گے نواز شریف کے جانے سے ملک میں ہونے والی ترقی کا پہیہ رک گیا پاکستان مسلم لیگ آزاد ی مارچ میں شامل ہو کر ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری میں قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے پی ٹی آئی حکومت کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام کی جانب سے حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button