DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Rawat Police raids criminals and seize thousand bottles of liquor worth millions of rupees

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائیاں،لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ایک ہزار بوتل شراب،ساڑھے سات کلو چرس برآمد

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائیاں،لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ایک ہزار بوتل شراب،ساڑھے سات کلو چرس برآمد،گرفتار ڈاکوؤں سے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی،20 لاکھ روپے مالیتی گاڑی اور 9 عدد پسٹل 30 بور برآمد،قتل کے 3 ملزمان سمیت 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئیے درجنوں ملزمان پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال نے ماہ اگست و ستمبر میں مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات کے28 مقدمات درج کر کے40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزار بوتل ولائتی شراب اور ساڑھے سات کلو چرس،9 عدد پسٹل30 بور،مال مسروقہ گاڑی مالیتی20 لاکھ روپے،گرفتار ڈاکوؤں سے دوران تفتیش ایک لاکھ 21 ہزار روپے برآمد کر لئیے جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث 5 اشتہاری،اقدام قتل کے3 ملزمان بھی گرفتار کر لئیے فیز8 اور چک بیلی روڈ پر واقع پٹرول اور گیس کی فروخت کی غیر قانونی ایجنسیاں سیل کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا قبضہ گروپ کے خلاف بھرپور کاروائی کر کے مقدمات درج کر لئے گئے عوامی سماجی حلقوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر اور بھرپور کاروائیوں پر سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا اور ایس ایچ او روات کاشف اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کرپشن کے خاتمے کے دعوے فرضی ثابت

Claims to eliminate corruption prove to be fraudulent

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)کرپشن کے خاتمے کے دعوے فرضی ثابت،ماڈل تھانہ روات میں سالہا سال سے تعینات سب انسپکٹر نے رشوت کا بازار گرم کر دیا،سائلین سے بھاری رشوت بٹورنے لگا منہ مانگی رقم نہ ملنے پر تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں،فریقین کے درمیان صلح کے باوجود راشی سب انسپکٹر ظہور نے ہزاروں روپے رشوت بٹور لی،سائلین راشی تھانیدار کی چیرہ دستیوں اور لوٹ مار سے عاجز آ گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں بار بار تعینات سب انسپکٹر ظہور کیلئے تھانہ روات سونے کی چڑیا بن چکا ہے سائلین کو بلیک میل کر کے بھاری رشوت بٹورنا وطیرہ بنا رکھا ہے گوڑھا لوہاراں کے رہائشی حاجی گلزار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم دو فریقین کا آپس میں تنازعہ تھا جسکی تحریری درخواست سب انسپکٹر ظہور کے پاس تھی بعد ازاں ہماری آپس میں صلح ہو گئی جب ہم صلح نامہ لیکر تھانہ روات گئے تو سب انسپکٹر ظہور نے مجھ سے20 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا رشوت نہ دینے کی صورت میں صلح نامہ ماننے سے انکار اور سنگین مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیکر مجھ سے مبلغ6 ہزار روپے رشوت بٹور لی اور پھر صلح نامہ تسلیم کیا متاثرہ سائل نے سی پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر رشوت خور سب انسپکٹر ظہور کی معطلی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button