AJKDailyNews

Chakswari,AJK; Ch Ruksar Ayub support for Sardar Atiq Ahmed Khan as the future for Azad Kashmir

سردارعتیق احمدخان قائدجماعت کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ کشمیریوں کے حق میں ہوگا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری رخسار ایوب ممبرمرکز ی مجلس عاملہ آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان قائدجماعت کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ کشمیریوں کے حق میں ہوگا انہیں مجاہداول سردار محمدعبدالقیوم خان کافرزندہونے پرتحریک آزادی کشمیر کے بارے میں جتنی معلومات ہیں وہ آجکل کے لیڈروں کومعلوم ہی نہیں مجاہداول کشمیر یوں کے درد دل رکھتے تھے ان کاویژن ان کی سوچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے بڑی اہمیت کی حامل تھی انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ ہماری افواج دنیاکی بہترین اور بہادرترین فوج ہے ہر پاکستانی اور کشمیری اپنی افواج کے ساتھ کھڑاہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصہ سے دہشت گردی جاری ہے مودی دنیاکابہت بڑادہشت گرد ہے عالمی برادری کوفوری طورپرنوٹس لیناچاہیے اوربھارت کے مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنارول اداکرناچاہیے اگربھارت کے ناپاک عزائم کابروقت نوٹس نہ لیاگیاتوپوری دنیاکاامن سنگین خطرات کاشکارہوسکتاہے جس کی تمام ترذمہ داری اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی علمبردارہونے کی دعویدار تنظیموں پرعائدہوگی مودی ایک انتہاء پسندہندؤ ہے اوراس نے عالمی امن کوداؤ پرلگادیاہے مودی عالمی امن کے لئے بہت بڑاخطرہ ہے اس موذی مودی کاعلاج بہت ہی ضروری ہے جوعالمی برادری کی ذمہ داری ہے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مزیدتاخیراورغفلت نہ کرے پہلے ہی بہت دیرہوچکی ہے مسئلہ کشمیر کے حل میں بہت دیر کردی گئی ہے جب کہ یہ مسئلہ بہت پہلے ہی حل ہوجاناچاہیے تھابہت بڑامسئلہ ہے جسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیاجاناچاہیے تھااوراب مزیدنظرانداز کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد اسحاق ہوا جس میں آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرراجہ نثار احمد خان کو آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کا بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی یہ انکی انتھک محنت اور حسن اخلاص کے ساتھ ساتھ یونین کے ممبران سے ہمدردی اور دلی لگاؤ ہے کہ انکو دو سال کیلئے دوبارہ منتخب کر لیا گیا آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے صحافیوں کی حقیقی ترجمان ہے ڈڈیال پریس کلب کے تمام عہدے داران نے راجہ نثار احمد خان اور الیکشن کمیشنر راجہ غلام محی الدین اور تمام نئے منتخب ہونے والے ممبران کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے پورے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم سب مرکزی صدر کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم سب انجمن کی بہتری کیلیے ہر ممکن کوشاں ہیں اس سلسلہ میں ڈڈیال میں بہت جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا یونین کے اغراض و مقاصداور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حتمی لاہحہ عمل مرتب کیا جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)ڈڈیال پریس کلب کے کارکنان کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی صدارت میں منعقد ہوا جس مین آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے ناہب صدر حکیم طارق،وقار بشیر،زعفران توحیدی،مشتاق چغتائی،چوہدری شجاع الرحمن،چوہدری الیاس،سینئر ناہب صدر عبداللہ خان انضمام الحق اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر صدر ڈڈیال پریس کلب نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان اپنے کاغذات متعلقہ اخبارکارڈ اور اپنی درخواستیں دو دن کے اندر اندر آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس حکیم طارق کے پاس جمع کرائیں تاکہ ڈڈیال پریس کلب کو دوبارہ سے منظم کیا جائے نئے انتخابات بہت جلد ہوں گے ڈڈیال پریس کلب عرصہ ۰۶ ساٹھ سالوں سے علاقہ کی فلاح و بہبود کے فرائض سر انجام دے رہا ہے جس کا ثبوت آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہے کیونکہ یونین پوری طرح منظم اور پر احتماد ہے آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کشمیر کے صحافیوں کے حقوق کی واحد نمائندہ اور سواد اعظم تنظیم ہے جو اپنے حقوق سے اچھی طرح واقف ہے آخر میں سیکرٹری عبداللہ نے استقامت کی دعا مانگی اور ڈاکٹر عبدالراؤف مرحوم اور پریس کلب کے سرگرم رکن محمد اکرم نیازی کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر دعائے مغفرت مانگی اور کہا اللہ لواحقین کو ناگہانی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرئے

Show More

Related Articles

Back to top button