DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Dengue virus in Tehsil Kallar Syedan confirmed after four people are admitted to the hospital

ڈینگی وائرس نے کلر سیداں کا رخ کر لیاایک خاتون سمیت چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ڈینگی وائرس نے کلر سیداں کا رخ کر لیاایک خاتون سمیت چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کلر سیداں نے بتایا کہ یونین کونسل بشندوٹ موہڑہ کھو ہ کا رہائشی عبدالرحیم جو کہ اسلام آباد میں کارپینٹر کا کام کرتا ہے، ڈینگی وائرس کی زد میں آ گیا ہے اس کے علاوہ نقاش سکنہ موہڑہ بختاں،سبطین سکنہ باغ جمیری اور ایم سی کلر سیداں کے نواحی ڈھوک بٹاری داخلی سروہا کی رہائشی شائستہ زوجہ ساجد کو بھی ڈینگی وائرس تشخیص ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یوسی بشندوٹ کے بشارت نامی شخص کو بھی ڈینگی وائرس کے باعث ہولی فیملی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ایس او پی کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام متاثرہ دیہات اور گھروں میں جا کر فوری طور پر سپرے اور ان ڈور سرویلنس کا کام مکمل کیا ہے اور اس دوران کسی جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف جگہوں پر اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جو ایک ایک ماہ یا اس سے زائد عرصہ بعد اپنے آبائی گھروں میں آتے ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی میں اپنی ہمشیرہ کے گھر میں ایک ماہ تک رہی ہے ممکنہ ہے اسے وہاں ڈینگی وائرس کا حملہ ہوا ہو۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید کی ہدایت پر میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کاشف عدنان کیانی کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹرزائد حیدری نے محکمہ صحت کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں قائم کباڑ خانوں کو چیک کیااور ڈینگی وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر اللہ جان،بہادر خان، ذاکر اللہ،لال خان کو مجموعی طور پر 2300 روپے جرمانہ عائد کر دیا اور ہدایت جاری کی کہ اگر آئندہ اس طرح کی سستی اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا تو نہ صرف کباڑ خانے سیل کر دہئے جائیں گے بلکہ ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔

محمد کامران بھٹی ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں اور محمد یاسین بھٹی کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں

Nala Musalmana; M Kamran Bhatti and M Yasin Bhatti mother passed away

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محمد کامران بھٹی ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں اور محمد یاسین بھٹی کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں نماز جنازہ میں چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد، محمد تنویر ناز بھٹی، کیپٹن اشرف، کیپٹن چوہدری منظور حسین، چوہدری محمد اشفاق، نمبردار مشتاق حسین، راجہ محمد شبیر، غلام نبی بٹ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button