DailyNewsOverseas news

Norway; Pakistan defence day held by Ch Liaqut Ali Jorra in Oslo with special attendance of Qamar Zaman Kaiara

ناروے کے ممتاز بزنس مین چوہدری لیاقت علی جوڑا کی جانب سے منعقدہ یوم شہدا کی تقریب میں قمر زمان کائرہ کی خصوصی شرکت

اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما چوہدری لیاقت علی جوڑا نے 6 ستمبر یوم شہدا کی ایک تقریب کا انعقاد اوسلو کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں کیا جو ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جس میں اوسلو اور گردنواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ تھے۔ تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ عبدالمنان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ چوہدری لیاقت علی جوڑا نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں اور باالخصوص قمر زمان کائرہ کا شکریہ ادا کیا، انہیں اور دیگر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لیاقت علی جوڑا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان قوموں کو کوئی ختم نہیں کر سکتا جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہدا کو منا کر ہم اپنے ان محسنوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی اور حتی کہ اپنی جان کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے عالمی برادری اور باالخصوص ناروے جو کہ ایک امن پسند قوم کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق دلایا جا سکے۔ تقریب سے چوہدری غضنفر سیکریالی، نوجوان سیاسی رہنما حسن نواز اور مذہبی رہنما پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی نقابت کے فرائض معروف صحافی افضال طاہر نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ تقریب میں جن دیگر معززین نے شرکت کی ان میں عمر عثمان جوڑا، نعمان جوڑا، عبدالرحمن جوڑا، چوہدری نزاکت جوڑا، چوہدری سجاد جوڑا، چوہدری تنویر دُھنی، حاجی غلام رسول جوڑا ڈنمارک، عمران رسول جوڑا ڈنمارک اور دیگر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button