DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police raid masjid on reports of loudspeaker ordinance abuse as Imam runs halfway khutba

جامع مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) جامع مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ، خطیب نے اردو میں جاری خطبہ ادھورا چھوڑ کر مسجد سے راہ فرار اختیار کر لی، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں کے نواحی طوطا سیداں گاؤں کی جامع مسجد صدیق اکبر میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے امام مسجد قاری زائد محمود سکنہ دھمالی اردو میں خطبہ ادا کر رہے ہیں جس پر پولیس جونہی ہی مسجد کے مین گیٹ پر پہنچی تو مسجد میں موجود قاری زائد مسجد کی دیوار سے چھلانگ لگا کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے سکیورٹی ارڈننس کے ذریعے ماسوائے عربی خطبہ، دیگر ہر قسم کے معاملات میں تقریر کیلئے اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Kallar Syedan; Police raided Jammia Masjid in village Tota over abuse of loudspeaker regulations. the Imam Qari Zahid Mahmood of Dhamali managed to jump the masjid wall and escape halfway through the khutba as the members of public were left with no imam at the Masjid.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Assistant Commissioner Kallar Syedan Amber Gilani takes action against traders in Shah Bagh

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران سبزی فروٹ اور کریانہ سٹور ز مالکان کو اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر انہیں مجموعی طور پر 9500 روپے جرمانے عائد کر دہئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری لسٹ کے مطابق اپنی اشیاء کو فروخت کو یقینی بنائیں وگرنہ جیل کی ہوا کھانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

کلر سیداں میں عدلیہ کے قیام کے دس برس مکمل ہو گئے

The ten years of the establishment of the judiciary were completed in Kallar Sadan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں عدلیہ کے قیام کے دس برس مکمل ہو گئے دوسول عدالتوں کے علاوہ ایڈیشنل سیشج جج کی عدالت بھی کلرسیداں میں کام کررہی ہے کلرسیداں میں عدلیہ کے قیام کے لیئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور رکن پنجاب بارکونسل چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا واصف علی چوہدری کلربار کے بانی صدر بھی ہیں قبل ازیں لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیئے کہوٹہ اور راولپنڈی جانا پڑتا تھا اب انہیں یہ تمام سہولیات کلرسیداں میں دستیاب ہیں کلر سیداں میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر بھی مکمل کرکے اسے فنکشنل کیا جاچکا ہے مگر وکلا کے چیمبرز اور معزز ججز حضرات کی رہائش گاہوں کی تعمیر ہونا باقی ہے جس سے جج صاحبان اور وکلا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ادہر پنجاب بارکونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ نے کلر عدلیہ کے دس برس مکمل ہونے کو شاندار واقعہ قرار دیا کہ اب لوگوں کو انصاف ان کے گھروں کی دہلیز پر مل رہا ہے مقامی ارکان اسمبلی معزز جج صاحبان کی رہائشگاہوں اور وکلا چیمبرز تعمیر کر کے دعائیں لیں۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button