DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; defence day held all over Pothwar region and at Dar Ar qam school Bewal

دارارقم سکول بیول کیمپس میں میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔دارارقم سکول بیول کیمپس میں میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب،بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ ادارہ ھذا میں 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر دار ارقم سکول بیول کیمپس خالد نوید نے اپنی تقریر میں یوم دفاع کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں ہماری مقدس سرزمین پر حملہ کیا ہماری بہادر افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایااور جنگ بند ہو گی 1965میں چونڈہ کے محاذ پر ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ لڑی گئی جس میں ہمارے شیر دل جوانوں نے پیٹ کے ساتھ بم باندھ کر دشمن کی یلغار کو روکا۔پرنسپل ادارہ ھذنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت آج بھی سرحدوں پر جنگ کا ماحول پیدا کیے ہوئے ہے بھارت سن لے 65کی طرح ہم دوبارہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تیار ہیں دوران تقریب ملی نغموں نے ماحول کو گرما دیا۔

چھ ستمبر مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے۔

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو محمد انجم ملک ;پاکستان تحریک انصاف کیرہنما محمد سعید راجپوت نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا،
چھ ستمبر مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اللہ کریم کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، ساری قوم اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں، آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے اسے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ محمد سعید راجپوت نے قوم کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کا درس یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے انشاء اللہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، آج ہم مادر وطن کے قیام اور اس کے دفاع کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دینے والوں کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ اللہ کے حضور یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کو زندہ و پائندہ رکھے، ملک میں ہر طرف امن و خوشحالی ہو اور ہم اقوام عالم میں سربلند ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button