DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Defence day celebrated at Sawar M Hussain Shaheed shrine in Dhok Sawar

اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئر سہیل ڈار کا ڈھوک سوار میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر 6ستمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جاتلی(نامہ نگار) چھ ستمبر ارض پاک کے دفاع کے لیے بے لوث ولولے اور قر بانی کے جذبے کے احیاء کا تقاضا کر تا ہے آج پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پر عزم انداز سے ترقی کر رہا ہے تاہم پر امن بقائے باہمی کی دیر ینہ خواہش کے ساتھ ہمیں خطے میں پیدا ہو نے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے یوم دفاع پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ اگر ارض پاک کی طرف دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے کمزور دشمن نے رات کی تاریکی میں پاک دھرتی پر شب خون مارنے کی ناپاک جسارت کی مگر ہماری بہادرا فواج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا پاک فوج کے ہر سپاہی کا خواب شہادت کا رتبہ حاصل کرنا ہوتا ہے آج ہمیں سوار محمد حسین شہید جیسے سپوتوں کی ضرورت ہے جو اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگا دیں پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے انشاء اللہ دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ہے سوار محمد حسین شہید مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ان خیالات کا اظہار اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئر سہیل ڈار نے ڈھوک سوار میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر 6ستمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں بریگیڈئرعدنان احمد خان نے سوار محمد حسین شہید کے مزار کر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی پاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی بریگیڈئر سہیل ڈار نے مہما نوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) کے فرزند ارجمند منور حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ملکی سلامتی اور ملکی ترقی کیلئے تاریخ ساز کارہائے نمایاں ہیں آج کا دن پاک فوج کے ان شہیدوں کو خراج تحسین کرنے کیلئے ہے جنہوں نے وطن کی خاطر ناقابل فراموش قربانیاں دیں،تقریب کے دوران طلباء وطالبات نے ملی نغمے اور تقریریں بھی کیں جس پر انہیں پاک فوج کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا گیا

Gujar Khan; Defence day was celebrated at the shrine of Shaheed Sawar Mohammad Hussain in his native village of Dhok Sawar. Station commander Muree Brig. Sohail Darr was representing the forces.

جاتلی(نامہ نگار) چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان اس دن کی اپنی ایک خصوصیت ہے افواج پاکستان نے اپنے ملک کے دفاع کیا اور پاکستان کی بہادر عوام نے پاک فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تفصیلات کے مطابق چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر یونین کونسل دیوی کے گاؤں ڈھوک نشان حیدر میں سوار محمد حسین شہید کے مزار پر ایک پُر وقار تقریب کے موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز،راجہ شازی،راجہ مسعود سرور،راجہ محمد علی،حاجی راشد،خرم عزیز،راجہ شہباز نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف صاحب نے کہا کہ چھ ستمبر کے دن کی ایک اپنی خصوصیت ہے افواج پاکستان نے ملک کا دفاع کیا اور پوری پاکستان قوم یکجان ہو کر اپنی فوج کے پیچھے سیہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دنیا میں یہ ثابت کیا کہ پاکستان بہادروں اور جرات مند لوگوں کا ملک ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو کہ امن پر یقین رکھتا ہے جس زمین پر ہم کھڑے ہیں یہ خطہ پوٹھوہار کا دل ہے اور تحصیل گوجرخان شہیدوں اور غازیوں کی زمین ہے اس میں دو نشان حیدر سجے ہوئے ہیں جو کہ ہماری تحصیل گوجرخان کے لیے فخر کی بات ہے پہلا نشان حیدر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید،اور دوسرا سوار محمد حسین شہید نے حاصل کیا سوار محمد حسین شہید 10دسمبر1971میں جام شہادت نوش کیا تحصیل گوجرخان میں بے شمار قبروں پر پاکستانی پرچم لہراہے جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

Show More

Related Articles

Back to top button