DailyNewsOverseas news

Norway; PML-Q celebrate Pakistan independence day with Musa Elahi as guest speaker

مسلم لیگ ق ناروے نے یوم اوسلو میں یوم پاکستان کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا

اوسلو(عقیل قادر) مسلم لیگ ق ناروے نے یوم اوسلو میں یوم پاکستان کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ظہور الہیٰ شہید کے پو تے موسی الہی تھے جبکہ تقریب کی صدارت مسلم لیگ ق ناروے کے صدر شبیر حسین نے کی۔ تقریب کا آغاز زیان شبیر اور قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی موسی الہی نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق ناروے کی قیادت کا ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ این اے 71 سے عملی طور پر سیاست میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں پارٹی کی طرف سے اس حلقہ سے الیکشن جیت کر چوہدری ظہور الہی کے مشن کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی نے پاکستان کی سیاست میں رواداری, اخلاقیات اور عوام کی خدمت کا جو مشن لے کر چلے تھے انکے اس مشن کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت نے وقت کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ضلع گجرات اور پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست پر گرفت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ق لیگ کی موجودہ قیادت سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ اوسلو کے فنانس منسٹر روبرٹ ستین نے تقریب میں دعوت دینے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیبر پارٹی مختلف تہذیبوں اور معاشروں کے درمیان باہمی اتحاد و یگانگت پر یقین رکھتی ہے۔تقریب سے سعادت نواز، خالد محمود، حمید اللہ بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بیروم کی مسجد میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور دہشت گرد کو قابو کرنے والے محمد رفیق کو ناروے کا ہیرو قرار دیا۔قاری محمود الحسن گولڑوی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر اوسلو کی ممتاز شخصیات کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button