DailyNews

Rawalpindi; Ex MPA Col M Shabbir Awan holds eid party reception at Islamabad club

سابق ایم پی اے و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کرنل شبیر اعوان نے عید ملن پارٹی کی دعوت اسلام آباد کلب میں دی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سابق ایم پی اے و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کرنل شبیر اعوان نے تحریک انصاف یونین کونسل سموٹ کے جنرل سیکرٹری ملک نزاکت اعوان،ملک جہانگیر اعوان،ملک طلعت اعوان تنظیم اعوان کے چیئرمین ملک اخلاص اعوان اور دیگر کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کی دعوت اسلام آباد کلب میں دی جس میں ملک شاہزیب اعوان نے بھی شرکت کی اس موقع پر کرنل شبیراعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجود حکومت کی کوششوں کی بدولت72سال میں پہلی مرتبہ مسلہ کشمیر عالمی سطح پر موثر انداز میں سامنے آیاہے۔ مودی حکومت آئین سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کی حوالے سے شقیں تو ختم کرسکتی ہے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کی تمنا اور پاکستانیوں کے دلوں سے کشمیریوں کی محبت کبھی بھی ختم نہیں کرسکے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button