DailyNewsKahuta

Kahuta; Black day observed on Indian independence day in Kahuta

ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں بھی بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں بھی بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ مال اور پر یس کلب کہوٹہ نے الگ الگ ریلیاں نکالی اور بھارت کے خلاف نعر ہ بازی کی شہر کی فضا “کشمیر بنے گا پاکستان “کے نعروں سے گونج اٹھا تمام شر کاء نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر مقرین نے بھارت نے بے بس مظلوم کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کر کے ظلم کی ایک تاریخ رقم کی ہے بھارت کا یہ بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے واضع ہو گیا اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں فی الفور نوٹس لیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال، ایم ایس THQکہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، پٹواری راجہ محمد فیصل،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ، راجہ وحید احمد، راجہ الطاف حسین، رانا غلام مر تضیٰ،ماسٹر خالد پر ویز، اصغر حسین کیانی جنر ل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ، قاضی عبد القیوم، سردار محمد مسعودسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button