DailyNewsHeadlineOverseas news

France; Pakistani community in France celebrate Independence day as Pakistan flag is raised at Pakistan high commission in Paris

سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار پرچم کشائی کی رسم ہوئی

پیرس( زاہد مصطفی اعوان )سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار پرچم کشائی کی رسم ہوئی جس میں بہادر کشمیری عوام اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ فرانس، پیرس میں آج ہونے والی اس تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، سفارت خانہ کے افسران، عملہ اور ان کے اہلخانہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادانہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ایک غیر قانونی اور غیر آئینی اقدم کے ذریعے ختم کرنے کا عمل بین الاقوامی مروجہ قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ کیئے گئے وعدوں کے خلاف ہے۔ سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور کشمیر کے اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات کی اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔بعد ازاںفرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تین ہونہار طالبعلموں میں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر جناج ایوارڈ تقسیم کیئے گئے۔ جناح ایوارڈ کا قیام سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے گذشتہ سال کیا تھاتاکہ تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔


(پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے
بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان )سپیکر پنچاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر بارسلونا پہنچ گئے ۔ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سپیکر پنچاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر سپین کے بڑے صوبہ کتلونیا کے شہر بارسلونا پہنچ گئے ،ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے رہنماوں نے ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا ۔سپیکر پنچاب اسمبلی چند دن بارسلونا میں قیام کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button