DailyNews

London; Pakistani and Kashmiri community hold meeting in Slough to discuss planned protest

بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا تاریخی احتجاج ہو گا

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا تاریخی احتجاج ہو گا۔ محمد زاہد راجہ کی زیر صدارت سلاؤ میں مقیم آل پارٹیز اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری شعبان، سابق میئر آف سلاؤ راجہ محمد زراعت، سابق وزیر آزاد کشمیر محمود ریاض،سابق میئر آف سلاؤ راجہ لطیف خان، پروفیسر نذیر شال، راجہ اسحاق خان،امجد عباسی، راجہ ساجد خان، اشتیاق چوہدری، رومی ملک، مشتاق چوہدری، لالہ گلنواز خان، کونسلر راجہ صفدر علی، کونسلر ظفر عجائب، چوہدری جمیل تبسم، چوہدری تاج خان سالیسٹر، محمد وقاص امیگریشن سالیسٹر، چوہدری عبدالرزاق، چوہدری آزاد، نذر لودھی، محمد امین، راجہ الطاف، راجہ ارشد خان، سردار شکیل احمد، وسیم راجہ، چوہدری منظور، راجہ ولیداد خان ایڈووکیٹ، راجہ نوید خان، راجہ وقاص خان، پیریش کونسلر رانا نوید، راجہ معروف خان اور چوہدری ظہور احمد چٹھہ کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ مقریرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر مذمت کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے سے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے یوم سیاہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ بھارت اب زیادہ عرصہ تک کشمیریوں کو اپنا غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ تقریب کے آخر میں شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ پروفیسر نذیر شال نے دعا کروائی۔ جبکہ محمد زاہد راجہ نے تمام احباب کا اپنا قیمتی وقت نکال کر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

London; Pakistani and Kashmiri community hold meeting in Slough to discuss planned protest at Indian high commission on 15th August.


برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کو کشمیر بارے تشویش سے آگاہ کیا گیا

Slough MP made aware of current situation in occupied Kashmir

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کو کشمیر بارے تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے سے تعلق رکھنے والے برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ فار سلاؤ کو کشمیریوں کے ایک نمائندہ وفد نے بھارت سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے، مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے، بھارتی فوجی نفری میں اضافے اور محکوم و مظلوم کشمیریوں پر عرصہئ حیات تنگ کرنے جیسے غیر آئینی اقدامات سے آگاہ کیا۔ لیبر پارٹی سلاؤ کے چالوے آفس میں تنمنجیت سنگھ دھیسی ایم پی Tan Dhesi MP سے وفد کی شکل میں ملاقات کرنے والوں میں سابق ڈپٹی میئر آف سلاؤ راجہ محمد عزیز خان، پروفیسر نذیر شال، نذر لودھی، چوہدری محمد شعبان، محمد زاہد راجہ، راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ، حاجی چوہدری محمد اسلم، امجد عباسی، لالہ گلنواز خان، راجہ ارشد خان، راجہ الطاف، چوہدری جمیل احمد تبسم، راجہ محمد اسحاق خان اور راجہ ساجد خان کے علاوہ دیگر شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button