DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Pakistan independence day celebrated in Sakot along with rest of Pothwar region

سکوٹ،جشن آزادی کی تقریبات ملی جوش وجزبے سے منعقد ہو ئیں

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ملک بھر کی طر ح سکوٹ اورگردونواح میں یوم آزادی ملی جوش وجزبے اور کشمیری بھائیوں کے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا،سب سے پہلی تقریب ساڈھے آٹھ بجے منعقد ہو ئی جس میں مہمان خصوصی تحریک لبیک کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ منصور نے خطاب کر تے ہو ئے کشمیری بھائیوں کے لیے بھرپور مدد کی اپیل کی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ دوسری تقریب نو بجے سابق چیرمین اور مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کے دفتر میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے خطاب کر تے ہو ئے حکومت کی کشمیر کے حوالے سے نرم رویے پر تنقید کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کو اعلان جنگ کر دینا چا یئے۔ تیسری تقریب پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقد ہو ئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے شرکت کی۔ تقریب میں ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعاکی گئی۔

Kallar Syedan; Pakistan independence day was celebrated in village Sakot along with rest of Pothwar region, Hafiz Manzoor was guest of honour at the occasion and solidarity with Kashmiri were spoken by all the speakers.

Show More

Related Articles

Back to top button