DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Dua e Chelum observed for late Raja M Younis in village Pind Bainso

راجہ محمد یونس(مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
میجر محمد جاوید جنجوعہ کے چچا جان، بابو راجہ اظہر حسین، راجہ گلفام حسین،راجہ نثار احمد اور راجہ وقار احمد اہلکار ریسکیو1122کلرسیداں کے والد محترم راجہ محمد یونس(مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض حافظ حالد محمود نقشبندی نے سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز حافظ قمر جاوید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ہدیہ نعت صوفی محمد وارث، حماد قمراور دیگر نے پیش کیں جبکہ خصوصی نعت ماسٹر نعیم نقشبندی نے پیش کی۔ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا ممتاز عالم دین محمد اقبال قریشی نے کرائی۔ تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کرنل شبیر اعوان اور ہارون احمد کمال ہاشمی، پروفیسر آصف ہاشمی، راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ، کرنل افتخار حسین راجہ، صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، سجاد حیدر، راجہ مجید، حاجی راجہ نور، گرداور چوہدری عبدالقدوس، چوہدری جہانگیر، ارشد بھٹی، اصغر کیانی، راجہ زاہد، راجہ خان زمان، فاضل ستی، پرویز بھٹی، صوفی حنیف، بابو منیر چوہدری، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button