DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Village Bhanti bridge construction work completed + More news from Tehsil Kahuta

سردار ایم رضاء سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور کی درخواست پر جاری ہونے والے60لاکھ کی خطیر گرانٹ سے بھنتی گاؤں جانے والے والا پل تعمیر ہو گیا

 سردار ایم رضاء کی در خواست پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کی طرف سے60لاکھ کی جاری ہونے گرانٹ سے پل تعمیر ہو گیا۔سردار ایم رضاء سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور کی درخواست پر جاری ہونے والے60لاکھ کی خطیر گرانٹ سے بھنتی گاؤں جانے والے والا پل تعمیر ہو گیا ہے۔اہلیان علاقہ کا سب سے بڑامسلہ حل کر نے پر برگیڈئیر جاوید ستی،سابق چیئرمین حبیب،سردارایم رضا،راجہ محمد یوسف،سردار نعیم اور دیگر اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔گذشتہ روزمعروف مائر تعلیم برگیڈئیر جاوید ستی اور انجینئرواحد ستی نے بھنتی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر پل کے کام کا معائنیہ کیا اور کام کو تسلی بخش قرار دیا۔ یونین کونسل بیور کے گاؤں بھنتی کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر نے پر برگیڈئیر جاوید ستی،سابق چیئرمین حبیب،سردارایم رضا،راجہ محمد یوسف،سردار نعیم اور دیگر سینکڑوں افراد نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; The village Bhanti bridge construction work has been completed with 60 Lakh Rps grant. The bridge construction work was request of Sardar M Raza of Bior and grant approved by MPA Raja Sagheer Ahmed.


کوئی بھی منتخب نمائندہ پی ٹی آئی کی تحصیل اور مقامی تنظیموں کے ساتھ بغیر مشورے کے کسی قسم کا تر قیاتی منصوبہ یا تر قیاتی فنڈز استعما ل نہیں کر سکتا

None of elected PTI members can use development funds without consultation at local level

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ خورشید احمد ستی سابق صدر PTIتحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی منتخب نمائندہ پی ٹی آئی کی تحصیل اور مقامی تنظیموں کے ساتھ بغیر مشورے کے کسی قسم کا تر قیاتی منصوبہ یا تر قیاتی فنڈز استعما ل نہیں کر سکتا اگر ایسا ہوا تواس کے خلاف سخت ری ایکشن ہو گا ان خیالات کا اظہار راجہ خورشید احمد ستی سابق صدر PTIتحصیل کہوٹہ نے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کریشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر جد و جہد کی ہے مسلم لیگ ن کی کر پٹ باقیات کو ہم کسی صورت نہیں مانتے کہوٹہ کے تر قیاتی منصوبے پی ٹی آئی کے کارکنان اور تنظیموں کے مشورے سے ہی لگائے جاہیں اور اگر پی ٹی آئی کارکنان کو کارنر کر نے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کا سخت رد عمل دیں گے مسلم لیگیوں کوچاہہے کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والا کھیل نہ کھلیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر یں ہم کر پٹ شخصیات اور کر پٹ نظام کے خلاف ہیں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان اس کر پٹ نظام کا خاتمہ کر یں گے۔


کہوٹہ کی سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Local MNA Sadaqat Ali Abbassi asked to take notice of current state of roads in Kahuta

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔حلقہ این اے ستاون کے ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقے کی تحصیل کہوٹہ کے گاؤں سیری کی عوام جدید دور میں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں گاؤں کو جانے والی سٹرک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے اہلیان علاقہ کا جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو ان کو بے حد مشکل کا سامنا کر نا پڑھتا ہے اہلیا ن علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ کہوٹہ کے علاقہ محلہ آڑہ، گر یڈ اسٹیشن، دوپری، بلوہا میں واٹر سپلائی کا کوئی نظام نہیں ہے خواتین جدید دور میں دور دراز سے پانی پھر کر لاتی ہیں جبکہ سٹر یٹ لائٹس کا بھی کوئی نظام نہیں ہے۔


تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا

Kashmir Independence campaign will not be stopped, Agha Mushtaq Naqvi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیر ہ مشتا ق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستانی عوام اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو کبھی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سر کار کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم دو جسم ایک جان کی ماند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی پر وزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button