DailyNews

Rawalpindi; The death penalty prisoners number reaches 323 at Adiala jail

سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد323 ہوگئی

راولپنڈی;نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم…سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد323 ہوگئی۔جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں کل اسیروں کی تعداد4 ہزار 9سو26تک پہنچ گئی ہے ان میں 136 خواتین اسیران بھی شامل ہیں جن میں 16خواتین کے ہمراہ ان کے شیرخواربچے بھی پابندسلاسل ہیں جب کہ اڈیالہ جیل میں نوعمراسیروں کی تعداد 42ہے۔ اڈیالہ جیل میں پابندسلاسل تین سوتئیس سزائے موت کے قیدیوں میں سے 282 قیدیوں کی اپیلیں ہائی کورٹس 36کی سپریم کورٹ اور2 قیدیوں کی اپیلیں آرمی کورٹ میں زیرسماعت ہیں جب کہ سزائے موت کے 3قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیلیں کررکھی ہیں ۔اڈیالہ جیل میں غیرملکی اسیروں کی تعداد30بتائی جاتی ہیں جن میں 8عورتیں بھی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button