UKDailyNews

Manchester; Pothwari folk music evening held at eastern Pollian hall with Sardar Aftab, Raja Arshad and Maood alam Shami

ایسٹرن پویلین ہال میں پررونق پوٹھواری محفل کا انعقاد

برطانیہ میں خطہ پوٹھوار اور آزاد کشمیر کی کمیونٹی پوٹھواری ثقافت کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کا ماں بولی سے رشتہ جوڑے رکھنے کے لیے شعر خوانی کی محافل کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والے شعر خواں روایتی میوزک کی دھنوں پر عشق حقیقی و مجازی کے اشعار سنا کر محفل کی رونق کو چار چاند لگاتے ہیں۔ اسی حوالے سے اولڈہم ایسٹرن پویلین ہال میں سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی نے ایک پررونق پوٹھواری محفل کا انعقاد کیا جس میں چوہدری مختار اور راجہ جاوید جیدی نے عشق حقیقی و مجازی اشعار سنا کر حاضرین محفل سے داد وصول کی اور ماحول کو رنگین بنا دیا۔

 

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles