DailyNewsOverseas news

France; pecial image exhibition of the natural and cultural scenes of Pakistan was held in Paris’s beautiful Luxemburg Garden

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی

(پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے;  پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی یہ نمائش اس ماہ کی 11 تا 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی۔

اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس تصویری نمائش میں دس فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے اپنی تقریباً پچاس سے زائد تصویریں نمائش کیلئے پیش کیں۔

اس تصویری نمائش کا افتتاح گزشتہ روز پیرس میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے فرانسیسی فوٹوگرافرز اور ٹورآپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو افیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں


بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے )کشمیرکی آزادی کی خاطرجانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میںپاکستان کشمیر اور دنیا بھر کی طرح سپین کے بڑے صوبے کتلونیا میں بھی یوم شہدا کشمیرمنایا گیا۔سپین میں مقیم پاکستانیوں ،کشمیریوں ،خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے نے ریلی میں بھر پور شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button