DailyNews

Rawalpindi; Fatal accident on motorway at Barama interchange, 11 dead

موٹروے پر براہمہ انٹرچینج کے قریب حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 28 زخمی

موٹروے پربراہمہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے حادثہ میں 11افرادجاں بحق اور28زخمی ہوگئے۔حادثہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں موٹروے پرپیش آیا،پولیس کے مطابق سوات سے لاہورجانیوالی بس تیزرفتاری اوربارش کے باعث بے قابوہوکر سڑک کنارے الٹ گئی جس سے بس میں سوار3 عورتیں اور8مردموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پرموٹروے پولیس،ریسکیو 1122کاعملہ اورتھانہ صدرواہ پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔ایس ایچ اوتھانہ صدرواہ ملک ساجدنے بتایاکہ بس میں سوارایک مسافرمرادعلی خان کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے مرادعلی خان نے پولیس کوبتایاکہ پیشہ کے اعتبارسے وکیل ہوں اورلاہورشہرکارہائشی ہوں اپنی فیملی کے ہمراہ سوات میں شادی میں شرکت کے بعدفیملی کے ساتھ گاڑی نمبرایل ای ایس 149سوات کوچ پردیگرسواریوں کے ساتھ سوارہوکر9بجے رات لاہور کے لئے روانہ ہوئی براستہ موٹروے رات تقریباً ایک بجے جب گاڑی براہمہ باہترانٹرچینج پہنچی توڈرائیوربہرام خان ولد فضل وہاب سکنہ سوات جوگاڑی بہت ہی تیز رفتاری،غفلت ولاپرواہی سے چلارہاتھااسی دوران اس نے تیزرفتاری سے ایک گاڑی کوکراس کیاتونہایت تیزرفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابوہوکرروڈسے نیچے کھائی میں الٹ گئی جس سے میری بہن
28سالہ نورین عمرزوجہ عمرچودھری،بھانجی تین سالہ کنیزالایمان دخترعمرچودھری اوردیگرمسافروں میں 46سالہ سکینہ بی بی زوجہ مقبول حسین ساکنہ شریف پورہ لاہور،خالدشہزادولدمقبول،سیف الرحمٰن ولدپینداگل،محمدنیازولدعبدالرزاق،تاج ملوک ولد فضل حلیم،عفت اعجازولداعجازاحمد،فریدخان ولد آفرین خان،عبدالباسط ولدلیاقت اورعابدحسین ولدفقیرحسین موقع پرجاں بحق ہوگئے۔جب کہ دیگرسواریاں عبدالوکیل ولدشاکرخان،سہیل ولدنذیر،عمران انجم ولدمشتاق،کرن عمران زوجہ عمران،مقبول ولد معراج،سخاوت خان ولد منورخان،جاویدخان ولدغلام خضر،مریدخان ولد عبدالحسن،حبیب ولد عبدالرحمٰن،عثمان علی خان ولدشیرعلی،شیرخان ولد جمعہ گل،تیمورولدمقبول،عبدالباقی،محمدحسین ولدعمرچودھری،سمیرخان ولدمحمدصدیق،منیبہ دخترشیرعلی،اسلام بی بی زوجہ شیرعلی،سمیرادخترعلی گل،اقرادخترعلی گل،ایمن دخترعلی گل،تاج محل زوجہ خلیل،گلاب ولد بہادررحمت علی،سیف علی خان ولدمحمدریاض،محمدساجد،عمرولدشفیق،علی احمدولدمحمدشفیق،خانزادہ ولدعبدالسلام اورتاج محمدولدفضل حلیم شدیدزخمی ہوگئے۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ یہ حادثہ ڈرائیوربہرام خان کی غفلت لاپرواہی اورتیزرفتاری کے باعث پیش آیاجومسلسل موبائل فون استعمال کررہاتھا۔زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹیکسلامنتقل کردیاگیا جب کہ ڈرائیورکوپولیس نے حراست میں لے لیا۔ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمدنے موٹروے پرجائے حادثہ کودورہ کیا اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حادثہ کی وجوہات میں ایک ڈرائیورکی غفلت ہے دوسرابارش اورشدیدطوفان تھا اورجس جگہ یہ واقعہ ہوایہاں سڑک پرپانی کھڑاتھا جس وجہ سے تیزرفتاربس بے قابوہوکرنیچے چھ سات فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button