DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Gang of 13 men beat a man and in village Ghadur, Choa Khalsa

چوآخالصہ گیدر,لکڑیاں اٹھانے اور لڑائی کرنے پر 13 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کر دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لکڑیاں اٹھانے اور لڑائی کرنے پر 13 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کر دیا اور کوٹھی کے تالے توڑ کر اس میں موجود دو عدد پالتوکتوں کو ڈنڈے مار کر بھگا نے اورکمروں کی تلاشی کے دوران قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔چوآخالصہ کے گاؤں گیدر کے سجاد اختر نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دن گیارہ بجے،میں بمعہ محمد صغیر،خالد منیر کلر سیداں بازار سے خریداری کرنے کے بعد کیری ڈبہ کے ذریعے گھر واپس جا رہے تھے کہ آم کے درخت کے قریب مین سڑک پر پہنچے تو دھاک لگائے محمد صابر مسلح پسٹل،محمد شکیل مسلح کلہاڑی،محمد کفیل مسلح کلہاڑی، محمد جلیل مسلح پسٹل،لیاقت علی مسلح ڈنڈا، محمد ذوہیب مسلح ڈنڈا، لطیف مسلح ڈنڈا ہمراہ 5/6 کس نامعلوم افراد جو ڈنڈوں سے مسلح تھے سامنے روڈ پر آ گئے اور ہمارا راستہ روک لیا اور کہا کہ گاڑی آگے مت لے جانا۔محمد صابر نے گالم گلوچ شروع کر دی۔محمد جلیل نے پسٹل میری کنپٹی پر رکھا اور کہا کہ تم نے میرے والد کیساتھ لڑائی کیوں کی اور جو لکڑیاں اٹھائی تھیں واپس کر دو ورنہ جان سے ماردونگا۔محمد صابر نے تھپڑ مارنے شروع کر دئیے اور زدوکوب کیا اور تمام افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ محمد فیاض جو کہ میرا چچا زاد بھائی ہے اور بیرون ملک مقیم ہے کی کوٹھی جس کو تالے لگے ہوئے تھے اور اس کی نگرانی و رہائش ساجد منیر جو کہ میرا کزن ہے کر رہا ہے کے تالے توڑ کر اندر چلے گئے اور کوٹھی کے اندر دو عدد پالتو کتے جن کی مالیت پانچ لاکھ روپے ہے کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور پھر ان کتوں کو گھر سے بھگا دیا جو تا حال غائب ہیں۔جب سامان کی پڑتال کی گئی تو وہاں موجود ایک عدد ایل ای ڈی،دو عدد استریاں،ایک عدد ٹی وی غائب پائے گئے جو ملزمان چرا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

Kallar Syedan; Sajjad Akhtar of village Ghadur in union council Choa Khalsa has registered a police report in which he claims that he was beaten up by 13 men in the village, The men also broke in to a house and beat family pet dogs as well as staling goods from the home. Police have registered the report and are investigating.


چوآخالصہ کے گاؤں سہوٹ حیال میں بیوہ کا مکان مسمار کرنے پر پی ٹی آئی قیادت ایس ایچ او کلر سیداں اور میڈیا کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

PTI Delegation to help widow in Sahot Hayal who was targeted by local villagers

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے گاؤں سہوٹ حیال میں بیوہ کا مکان مسمار کرنے پر پی ٹی آئی قیادت ایس ایچ او کلر سیداں اور میڈیا کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مالی امداد اور انہیں مفت وکیل کی خدمات کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،راجہ آصف محمود کیانی، گلفراز بٹ، ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی اور کلر سیداں کے صحافیوں کے ہمراہ سہوٹ حیال جا کر متاثرہ بیوہ خاتون ریحانہ کوثر اور دیگر سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ فریقین کے درمیان سول معاملات میں ملوث نہیں ہو ں گے مگر پی ٹی آئی کسی کو بھی دولت کے بل بوتے پر کمزور کو نقصان پہنچانے اور قانون توڑنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔اس طرح کے کاموں میں سیاست نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو ان کی مالی امداد کے علاوہ انہیں وکیل کی بھی مفت خدمات پیش کر دیں فوری طور پر دس ہزار روپے کی مالی مدد بھی کی اور کہا کہ وہ راضی نامے کے لیے کسی کے دباؤڈالنے میں نہ آئیں اور کسی بھی مشکل صورت میں ہمیں اطلاع کی جائے۔ایس ایچ او محمد بشارت عباسی نے کہا کہ کلر سیداں پولیس نے بیوہ کا مکان مسمار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بہت جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی کسی کو بھی خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔


سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

PPP Celebrate Late Be Nazir Bhutto birth anniversary

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جوقائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھے گی۔ بے نظیر بھٹو شہید کی 30 سالہ سیاسی زندگی اپنے والد سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدو جہد کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے اپنے شہید والد کی طرف سے عطا کردہ عوام سے لافانی رشتہ کوہمیشہ قائم رکھا۔آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔تقریب کے اختتام پر بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


سید نقش کاظمی کے اعزاز میں ایک شاندار محفل مشاعرہ

Poetry evening held in honour of Syed Naqsh Kazmi

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں گزشتہ شام ٹی ایم اے جناح ہال میں کراچی سے تشریف لائے سید نقش کاظمی کے اعزاز میں ایک شاندار محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔اس محفل مشاعرہ کی صدارت ملک کے ممتاز شاعر طارق نعیم نے کی۔مہمانانِ اعزاز،انجم خلیق، شیدا چشتی، جنید آذر، پیر عتیق احمد چشتی، عبد القادر تاباں، قیوم طاہر،جاوید احمد،امان اللہ جدون اور شکیل اعوان تھے۔جبکہ،اطہر ضیا،پروفیسر ناصر علی مینگل،سائل نظامی،محمد نصیر زندہ، طاہر یاسین طاہر،معین الدین،انجم رضا،یاسر کیانی،عظمت مغل،عبد الرحمان واصف،شہباز الحسن جدون، سید جواد گیلانی،مطیع احمد مجتبیٰ،اور دیگر شعرا نے بھی  اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی۔انجم رضا نے کہا کہ وہ کلر سیداں میں ایسی ادبی روایات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں جس سے آانے والی نسلیں استفادہ کرتی رہیں۔پروگرام کو ترتیب دینے میں یاسر کیانی، محمد نصیر زندہ، طاہر یاسین طاہر اور شیخ توقیر احمد اپنی اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔


کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش محمد افتخار سکنہ دھمالی کے قبضہ سے 300 سو گرام چرس برآمد

Police arrest M Iftikhar of village Dhamali in possession of drugs

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش محمد افتخار سکنہ دھمالی کے قبضہ سے 300 سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


یوسی مغل کے سابق کونسلر چوہدری طارق انتقال کر گئے

Ex Councillor UC Mughal, Ch Tariq passed away in village Sandhoo Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی مغل کے سابق کونسلر چوہدری طارق انتقال کر گئے نماز جنازہ سندھو سیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، راجہ عامر مظہر، قاضی محمد اخلاق، چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button