DailyNewsHeadline

London; Shahid Azeem of Mator, Kahuta awarded high Sherriff by Queen Elizabeth

پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہد عظیم کو کوئین الیزبتھ رائل فیملی آف برطانیہ نے ہائی شرف کا اعزاز

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہد عظیم کو کوئین الیزبتھ رائل فیملی آف برطانیہ نے ہائی شرف کا اعزاز دیا ہے اس کے علاوہ ان کو کو ڈپٹی لیفٹیننٹ مقرر کیا شاہد عظیم یو کے کی ہزار سالہ تاریخ میں تیسرے مسلمان اور پہلے پاکستانی اس اعزازی عہدے پر مقرر کئے گئے پرانے وقتوں میں برطانوی شاہی خاندان کو بہت زیادہ اختیارات حاصل تھے اور ہائی شرف اور ڈپٹی لیفٹینینٹ کو بھی بھی بہت زیادہ اختیارات حاصل ہوا کرتے تھے اب یہ سارے اعزاز اور عہدے اعزازی ہیں لیکن معاشرے میں ان لوگوں کو بہت زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مختلف تقریبات میں ہائی شرف اور ڈپٹی لفٹینٹ برطانوی شاہی خاندان کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں یاد رہے کہ برطانیہ میں جو لوگ لوگ زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں ہیں ان کو شاہی خاندان اعزازی عہدوں سے سے نوازتا ہے شاہد عظیم اس وقت وقت برطانیہ کے ایک مشہور فٹ بال کلب کے چیئرمین بھی ہیں اور سرے کاؤنٹی میں ایشین فورم کے بنیادی رکن اورچیئرمین بھی ہیں۔پرنس چارلس کی چیریٹی سرے کاؤنٹی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں حال ہی میں میں برطانیہ نے شاید عظیم کو مسلمانوں میں سو اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات میں شاید عظیم کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ شاہد عظیم کا تعلق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مٹور سے ہے یہ معروف پاکستانی نژاد باکسر محمد عامر خان اور برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ساجد محمود کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ شاہد عظیم انیس سو 69 میں برطانیہ میں آئے تھے۔انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ کی تاریخی مسجد شاہ جہان کا دورہ کیا جہاں کے امام حافظ محمد سعید ہاشمی جن کا تعلق گاؤں پیر حالی چوآخالصہ سے ہے انہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

London; Shahid Azeem of Mator, Kahuta has been awarded high Sherriff by Queen Elizabeth, Shahid Azeem visited was congratulated by the Pakistani community on his award.

Show More

Related Articles

Back to top button