DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; MPA Raja Sagheer Ahmed 50 Lakh Rps grant for Chaman Chauk to stadium road (See video report)

خادم اعلیٰ وعوامی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ،اہلیان چوآ خالصہ کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے پرداد تحسین

چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔   محلہ اکبری،گزشتہ ادوارئے حکومت میں ترقیاتی کام حکومت کے ساڑھے چار سال گزرنے کے بعد ہوا کرتے تھے کیونکہ عوام اس سے پہلے ووٹ نہیں دیتے یہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا فارمولا تھا،اس کی ایک مثال کلر سیداں سے چوآ خالصہ سے دھان گلی تک روڈ اور گیس پائپ لائن کی صورت میں موجود ہے،جو کہ عوام کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے،ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور نے آتے ہی آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں یہ فارمولا الٹ کر دیا کہ ووٹ عوام کی اور خدمات میں کروں گا،میں انشاء اللہ عوامی مسائل سے آگاہ ہوں اور بلاتفریق عوامی فلاحی کاموں کو عوام کی دہلیز پر حل کروں گا،گزشتہ دس سال سے بی ایچ یو چوآ خالصہ سے چوہان (چمن) چوک تک روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی،جس میں خواتین و حضرات اور بچوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا تھا،بائی پاس ہو نے کی وجہ سے دوبیرن کلاں اور دوسرے گاؤں میں جانے کے لئے گندگی کا دریا عبور کرنا پڑتا تھا،سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد مقدم ہاؤس پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی عمل اسی طرح جاری رکھا تو انشاء اللہ جلد پی پی سات کی عوام تبدیلی کو محصوص کرے گی،انہوں نے اس روڈ کے لئے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ سے اس منصوبے کا افتتاح کیا،اس موقع پر چوہدری شعیب الطاف مقدم ہانگ کانگ، بابو ظفر اقبال، ٹھکیدار ظہیر،محمد گلفراز بٹ،چوہدری جمشید،چوہدری طارق محمود ہانگ کانگ،چوہدری ابرار گجر،حاجی غلام فرید،طاہر محمود بھٹی، صفیان جنجوعہ،عمران مینو لنگڑیال سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آج سے نیا ٹرینڈ اگر ترقی کرنی ہے تو سیلفی سرکار سے بچو، ویڈیو میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا عوام کے لئے پیغام اور اہلیان چوآ خالصہ کا پاکستان تحریک انصاف اور راجہ صغیر احمد کے لئے نیک خواہشا ت کا اظہار،راجہ صغیر احمد کا پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم کے لئے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر دلی جذبات کا اظہار،ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button