DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Rawat check post in charge accused of letting cattle stealing gang go free after taking bribe

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے انچارج نے لاکھوں روپے رشوت لیکر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بکری چور گروہ کے گرفتار دونوں ارکان چوکی روات لانے کے بعد چھوڑ دئیے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے انچارج نے لاکھوں روپے رشوت لیکر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بکری چور گروہ کے گرفتار دونوں ارکان چوکی روات لانے کے بعد چھوڑ دئیے بکریاں برآمدگی کے بعد مالک کے حوالے،چور آزاد،ملزمان ایس ایچ او سہالہ رانا اشرف نے چھوڑے ہیں وہ مجھ سے اسی وقت دونوں ملزمان کو تھانہ سہالہ لے گئے تھے چوکی انچارج اے ایس آئی ارشاد چیمہ کا مؤقف،تفصیلات کے مطابق یو سی تخت پڑی کے جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان کی ایک بکری گھر سے چوری ہو گئیں جسکی انھوں نے متعلقہ تھانہ میں تحریری درخواست دے رکھی تھی اگلے روز انھیں اطلاع ملی کہ دو افراد انکی بکری دیگر بکریوں کے ساتھ منڈی مویشیاں روات سہالہ میں فروخت کیلئے لائے ہیں جس پر انھوں نے بروقت پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے عملہ کو اطلاع دی اور موقع پر پولیس کے ہمراہ منڈی مویشیاں سے بکریوں سمیت دونوں ملزمان محمد یوسف اور فرخ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس چوکی روات لایا گیا جہاں موجود چوکی انچارج ارشاد چیمہ نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئی بکریاں مالکان کے حوالے کر کے کہا کہ رات کو دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیں گئے آپ لوگ کل آ جانا اور بعد ازاں بھاری رشوت لیکر دونوں بکری چور بغیر کسی کاروائی چھوڑ دئیے اس سلسلہ میں مؤقف جاننے کیلئے ایس ایچ او سہالہ رانا اشرف سے استفسار کیا گیا تو موصوف نے بتایا کہ بکریاں واقعہ انھی دو افراد سے برآمد ہوئی ہیں مگر یہ چور نہیں ہیں چور کوئی اور ہیں جبکہ مدعی نے کاروائی نہ کرنے کا کہا جس پر انھیں چھوڑا درخواست گزار جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان نے وفاقی وزیرداخلہ، آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی اسلام آباد سے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور چورگروہ کے سرپرست ایس ایچ او سہالہ رانا اشرف اور چوکی انچارج ارشاد چیمہ کی فوری معطلی اور سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawalpindi; The Police authorities are asked to take notice after Rawat check post in charge is accused of letting cattle stealing gang go free after taking bribe worth many lakh Rps.


علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے, ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ

Newly appointed SHO Ishtiaq Cheema vows clean up criminals in Rawat region

vروات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے چوری ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں پر فوری قابو پانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا ہے سائلین کے 24 گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں تمام مقدمات میرٹ پر درج ہوں گئے ان خیالات کا اظہار نو تعینات ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ نے جنرل سیکرٹری پریس کلب روات چوہدری عقیل احمد کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے  ٹاؤٹوں کیلئے تھانہ کے دروازے بند ہو چکے ہیں سائلین کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا نے متعدد تھانہ جات کے ایس ایچ او تبدیل کر دئیے،تھانہ روات سے اعزاز عظیم کو معطل کر کے انسپکٹر راجہ سلیم،نصیرآباد سے ریاض باجوہ کو معطل کر کے انسپکٹر رانا ذوالفقار،صدر بیرونی میں انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ کو بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا اگلے چند دنوں میں ضلع راولپنڈی کے بیشتر تھانوں میں تعینات دیگر ایس ایچ او زکی تبدیلی کے امکانات ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button