DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two youngsters drown to death while swimming at Gorra Ramyal Dam

کلر سیداں روات روڈ پر گوڑھا رمیال میں واقع زیر تعمیر ڈیم میں نہانے کے دوران دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں روات روڈ پر گوڑھا رمیال میں واقع زیر تعمیر ڈیم میں نہانے کے دوران دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو نکال کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ محمد جواد اور عادل نامی اس کا کزن جو کہ سہالہ گاؤں سے ان کے ہاں مہمان آیا ہوا تھا اتوار کے روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کو مٹانے کیلئے ڈیم پر چلے گئے جہاں جواد اور عادل نامی اس کا کزن نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں ریسکیو 1122 کی مدد سے پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Kallar Syedan; Two youngsters have drowned to death while swimming at currently newly constructed dam in Gorra Ramyal. The youngsters who sadly died have been named as Mohammad Jawad, 18, and Adil.


تھانہ روات لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی عدالت سے ضمانت پر رہائی

Police officer accused of rape reinstated at Rawat police station

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ روات لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی عدالت سے ضمانت پر رہائی، ایس ایچ او روات کو لائن حاضر کر دیا گیاجبکہ تینوں پولیس ملزمان کو پہلے ہی ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔بیس سالہ رافعیہ نے اٹھارہ مئی کو روات تھانے میں پولیس کانسٹیبلان محمد نصیر، راشد منہاس اور محمد عظیم اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا تو فریقین میں صلح ہو گئی اور خاتو ن نے انہیں اپنا ملزم تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا۔اس کے باوجود پولیس حکام نے تینوں پولیس ملازمین کو گزشتہ رو ز ملازمت سے برطرف کر دیا تھا مگر فریقین میں صلح کے بعد عدالت نے بھی ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جس پر سی پی او راولپنڈی رانا فیصل نے ایس ایچ او روات سب انسپکٹر اعزاز عظیم کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔


ڈپٹی کمشنر کلر سیداں سے واقعہ کی انکوائری کروانے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Deputy commissioner demands inquiry in to bag seller being arrested and handed fined

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تحصیل انتظامیہ کلر سیداں کی کرشمہ سازیاں،بستے فروخت کرنے والے ایک غریب شخص کو مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے کے الزام میں پہلے دو ہزار روپے جرمانہ کیا اور پندرہ یوم بعد اس کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر پولیس اسے ہتھکڑیاں لگا کر تھانے لے گئی جہاں معزز عدالت کی ہدایت پر مزید دو ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے پر جان بخشی ہوئی۔سید عمران حسین شاہ سکنہ محلہ سادات چوآ خالصہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں چوآ روڈ کلر سیداں میں کرایے کی دکان پر دودھ دہی کا کام کرتا تھا۔عرصہ قریبا ڈیڈھ ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے آفس سے ایک ملازم آیا جس نے مجھ سے دودھ کا ریٹ پوچھامیں نے سو روپے لیٹر بتایا،وہ چلا گیا جس کے فورا بعد اے سی آفس سے فون کر کے مجھے دفتر طلب کر لیا گیااور اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اگر دودھ مقررہ ریٹ پر فروخت نہیں کر سکتے تو کاروبار چھوڑ دو اور مجھے دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔تقریباًپندرہ یوم بعد میں نے اپنا کاروبار تبدیل کر کے وہاں سکول کے بچوں کے بیگزاور بچوں کے کھلونے وغیرہ رکھ لئے۔23 مئی دن ایک بجے میری دکان پر پولیس آئی اور بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی جانب سے آپ کیخلاف دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمہ درج ہے لہذا آپ کو ہمارے ساتھ تھانے چلنا پڑے گا۔اسطرح پولیس مجھے گرفتار کر کے تھانے لے گئی اور دوسرے دن مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے معزز جج نے مجھے مزید دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔سید عمران شاہ نے تحریر کیا کہ اے سی کلر سیداں کی جانب سے مجھے کاروبار تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا جس پر میں نے اپنا کاروبار تبدیل کر لیا مگر اس کے باوجود دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر میرے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کلر سیداں سے واقعہ کی انکوائری کروانے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


کلر سیداں کے قصابوں نے چھوٹے اور بڑے گوشت میں از خود اضافہ کر کے گاہکوں کو لوٹنا شروع کر دیا

Butchers accused of raising meat prices


کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے قصابوں نے چھوٹے اور بڑے گوشت میں از خود اضافہ کر کے گاہکوں کو لوٹنا شروع کر دیا جبکہ اس دوران مقامی انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کئے رکھی۔کلر سیداں شہر میں پیر کے روز بڑا گوشت ساڑھے چار سے پانچ سو روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت گیارہ سو سے بارہ سو روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ گوشت بھی معیار نہ تھا اور اس دوران گاہکوں اور قصابوں کے درمیان توتکار اور گالم گلوچ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔احتجاج کرنے پر بعض گاہکوں کو کسی دوسری دکان سے گوشت خریدنے کا مشورہ دے کر ان کے ہاتھوں سے گوشت چھین لیا گیا جبکہ اس دوران نرخ ناموں کی چیکنگ کیلئے مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکار بھی موجود نہ تھا۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


کلرسیداں کلر سیداں میں رمضان سستا بازار کامیابیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا

Sasta Bazaar comes to close in Kallar bazaar

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کلر سیداں میں رمضان سستا بازار کامیابیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا رمضان بازار میں روزانہ 5سو بیگ آٹا اور چینی فراہم کی گی جبکہ زرعی فیرپرائس شاپ پرپورا رمضان ٹماٹر 21روپے اور پیاز 23روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم کی خواہش پر بلدیہ دفتر کی بجاے شہر کی مصروف چوا روڈ پر قاہم کیا تھا۔


تحصیل کلر سیداں میں تین پولیس شہداء کے وارثان کو دس دس ہزار روپے کی کیش

Families of 3 Shaheed in Kallar Syedan handed 10,000 Rps

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازکی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں تین پولیس شہداء کے وارثان کو دس دس ہزار روپے کی کیش، دو دو کلو مٹھائی جبکہ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔کھناہدہ میں اے ایس آئی فدا حسین، ڈھیرہ خالصہ میں ہیڈ کانسٹیبل عطا محمد اور موہڑہ کھو والا میں کانسٹیبل اسد محمود کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اوروارثان میں دس دس ہزار روپے کی کیش اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔اے ایس آئی فد ا حسین 1995/96 میں راولپنڈی کچہری میں ملزم پیش کرنے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے جبکہ دیگر جوانوں نے بھی مختلف اوقات میں ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button