DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; University student girl abducted after family refused marriage proposal

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔مغویہ کے والد نے ایک خاتون سمیت تین افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر ا دیا۔نثار احمد سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میری 22 سالہ بیٹی (ث)جو کہ راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ ہے گزشتہ روز گھر سے کالج کیلئے روانہ ہوئی اور شام چھ بجے تک واپس نہ آئی تو یونیورسٹی میں اس کی کلاس فیلو (م) سے رابطہ کیا جس نے بتایا کہ وہ آج یونیورسٹی نہ آئی۔آج سے تقریبا 15 یوم قبل علی قمر نامی لڑکے نے میری بیٹی کے موبائل فون پر کال کی اور دھمکی لگائی کہ میں تمہیں اغواء کر لونگا جس کا تذکرہ میری بیٹی نے مجھ سے کیا تھا۔چند یوم بعد علی قمر کی والدہ نے بھی فون کر کے دھمکی دی کہ اگر اپنی بیٹی کا رشتہ ہمیں نہ دیا تو اس کا انجام اچھا نہ ہو گا۔اسی دوران میں نے اپنی بیٹی کی منگنی کسی دوسری جگہ کر دی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔

Kallar Syedan; Nisar Ahmed of Chauk Pindori has registered a police report in which he alleges that he refused a marriage proposal from Ali Qamar for his daughter on which his daughter was abducted on way to the university.


ضلع راولپنڈی کے پینتیس ملازمین کو ترقیاں ملی

Around 35 Distt Rawalpindi health workers promoted

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب نے ضلع راولپنڈی میں عرصہ دراز سے تعنیات ایل ایچ ویز،ویکسینیٹرز اور ڈسپنسرز کو محکمانہ ترقیاں دے دی۔ترقیاں پانے والوں میں تیرہ ڈسپنسر،بارہ ایل ایچ ویزجبکہ دس ویکسینیٹرز بھی شامل ہیں۔یہ تما م ملازمین مختلف ہیلتھ مراکز میں گزشتہ بیس سے تیس برس سے خدمات سر نجام دے رہے تھے اور انہیں ترقیاں نہیں دی گئی تھی جس پر ملازمین نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا اور سیکرٹری ہیلتھ کو ان کوفوری محکمانہ ترقیاں دینے کا حکم جاری کیا تھا جس پر گزشتہ رو ز صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نے عمل درآمد کر دیا جس سے ضلع راولپنڈی کے پینتیس ملازمین کو ترقیاں ملی ہیں جنہوں نے اس امر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ملک منصور اعظم ایڈووکیٹ،ڈسپنسر محمد رفیق اور ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔


جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد اسلم کو مقدمہ سے بری

Child abuse case against M Aslam dropped by the judge

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راوالپنڈی شبریز اختر راجہ نے چھ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد اسلم کو مقدمہ سے بری کر دیا۔کلر سیداں کے معروف قانون دان سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ نے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔بچی کے والد نور زمان نے جرح کے دوران اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے ملزم کو مقدمہ میں نامزد کرنے کے فیصلے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا جس پر معزز جج نے ملزم محمد اسلم کو اڈیالہ جیل سے با عزت رہا کرنے اور تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ 19 مارچ کے روز مسمی نورزمان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری دو بیٹیاں سلمی بی بعمر 6 سال اوراقراء بی بعمر قریبا 7سال نرسری کلاس میں زیر تعلیم ہیں۔صبح دونوں بیٹیاں سکول گئیں مجھے بیوی نے فون کر کے بتایا کہ آج بچوں کو سکول سے جلدی چھٹی ہو جائے گی لہذا انہیں جا کر لے آئیں جس پر میں بچیوں کو لینے جا رہا تھا کہ جب بائی پاس چوک کلر سیداں منگال پہنچا تو دیکھا کہ میری بچی اقراء بی روڈ پر رو رہی تھی اور سلمی بی ساتھ نہ تھی۔بچی سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ بہن کو ایک لڑکا چک موڑے والی دکان میں لے گیا ہے جب میں نے اندر جا کر دیکھا تو ایک لڑکا جس کا بعد میں نام محمد اسلم معلوم ہوا ہے نے اپنی شلوار اتاری ہوئی تھی اور بچی سلمی بی کو اپنے پاس کھڑا کیا ہوا تھا۔


نائن سی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو کیس جھوٹا ثابت ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا

Drugs case against Babar Hussain of Choa Khalsa dropped by the judge

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ راولپنڈی راجہ شاہد ضمیر نے نومبر 2018 میں نائن سی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو کیس جھوٹا ثابت ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے 10 نومبر 2018 کو ملزم بابر حسین سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے مبینہ طور پر 1400 سو گرام چرس برآمد کی اور اس کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


حا لیہ پٹر و لیم مصنو عا ت میں ا ضا فہ کو فو ر ی و ا پس لینے ا و ر عید پر عو ا م کو ر یلیف د ینے کا مطا لبہ

Public demand to abolish fuel price increase

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سا بق ممبر بلد یہ چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے شیخ حسن سر ا ئیکی حا لیہ پٹر و لیم مصنو عا ت میں ا ضا فہ کو مستر د کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے عید سے قبل پٹر و ل مہنگا کر کے عو ا م پر پٹر و ل بم گر ا یا ہے جس سے مہنگا ئی کا نیا طو فا ن آ ئے گا ا نہو ں نے کہا کہ ر مضا ن کے مہینہ میں مہنگا ئی ا پنے عر و ج پر ر ہی جس کی و جہ سے لو گو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ر ہا ا و ر ا ب عید سے قبل پٹر و لیم مصنو عا ت میں ا ضا فہ سے کر ا یو ں میں مز ید ا ضا فہ ہو گا ا و ر مہنگا ئی کی و جہ سے عا م آ د می کے لیے عید کی خر ید ا ر ی مشکل ہو جا ئے گی ا نہو ں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی حکو مت عو ا م کو ر یلیف فر ا ہم کر نے کی بجا ئے نئے ٹیکسز ا و ر مہنگا ئی کی و جہ سے لو گو ں کی ز ند گی کو مشکل بنا ر ہے ہیں ا نہو ں نے حا لیہ پٹر و لیم مصنو عا ت میں ا ضا فہ کو فو ر ی و ا پس لینے ا و ر عید پر عو ا م کو ر یلیف د ینے کا مطا لبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button