DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; All arrangements for the upgrading of the Nadra Swift Registration Centre finalized.

نادرا سوفٹ رجسٹریشن سنٹر کلر سیداں کی آپ گریڈیشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) نادرا سوفٹ رجسٹریشن سنٹر کلر سیداں کی آپ گریڈیشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔چیئرمین نادرا عید کے بعد ون ونڈوسنٹر کا با ضابطہ افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق صارفین کو ون ونڈو اپریشن میں ایک ہی ونڈو پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اب انہیں مختلف ونڈوز کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔نادرا سنٹر کے اندر ہی صارفین کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہو گی جبکہ اس سے قبل ان کے باہر بیٹھنے کیلئے نشستیں نصب کر رکھی تھیں۔نادرا سنٹر کے اندرایک وقت میں 70/80 مرد و خواتین کے بیٹھنے کیلئے نشستیں نصب کر دی گئی ہیں جبکہ ایک دن میں 120 صارفین کو نادرا کارڈز کی جملہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نادرانے فرنیچرز کی خریداری مکمل کر لی ہے جبکہ الیکٹرانکس سامان جس میں کمپیوٹرز،کیمرے اور دیگر سسٹم شامل ہے کی خریداری بھی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

Kallar Syedan; All arrangements for the upgrading of the Nadra Swift Registration Centre finalized and a inauguration ceremony will be held with Chairman Nadra after the eid festival.

The NADRA Swift Registration Centres operate on the principal of live data capturing and require applicants’ presence with their CNIC/old NIC/ and other related documentation to process the NICOP application.

At NSRC the applicants’ data entry, photo, signature and thumb impression capturing are done by trained Nadra staff using latest technology.


کلر سیداں میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Youm e takbeer function held in Kallar Syedan

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آج اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت ہے تو اس کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہم نے آج اسے جیل میں بند کر رکھا ہے۔کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف بھارتی دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے سر خرو ہو گئے مگر قوم ان سے وفا نہ کر سکی انہیں جیل میں رکھنا محسن کشی ہے،پرویز اختر قادری نے کہا کہ قوم تقسیم کے عمل سے دوچار ہے اسے متحد ہو کر ایک قوم بننا پڑے گا،حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ نواز شریف نے غیر ملکی دباؤ اور پرکشش ترغیبات مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کیے ہم نے ایٹمی دھماکوں کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی اور نوازشریف کو جیل میں بند کر دیا۔شیخ ندیم احمد،شیخ توقیر احمد نے کہا کہ پورے ملک میں آج اگر اجالوں کا راج ہے تو اس کی وجہ صرف میاں نواز شریف ہیں دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کا قیام نواز شریف کے ہی کار ہائے نمایاں ہیں۔اس موقع پر راجہ غلام نقی،محمد نصیب جنجوعہ، چوہدری توقیر اسلم، شہزاد مالک مغل، خان امجد، شیخ حسن سرائیکی،رزاق مغل، صوبیدار غلام ربانی بھی موجود تھے تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔


سڑک کے کنارے رنگ رلیاں منانے والا جوڑا مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیا

Love couple from village Chappar left battered by passers by in Kallar

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سڑک کے کنارے رنگ رلیاں منانے والا جوڑا مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔منت سماجت اور لین دین کے بعد اپنی جان چھڑائی۔چھپر کا رہائشی رات کے وقت سڑک کنارے گاڑی میں اپنی محبوبہ کیساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا کہ اسی دوران مقامی افراد جو پیدل جا رہے تھے کی روڈ کنارے کھڑی مشکوک گاڑی پرنظر پڑ گئی۔قریب جا کر دیکھا تو گاڑی میں موجود لڑکا اور لڑکی بوس و کنار کرنے میں مشغول تھے جنہیں گاڑی سے باہر نکال کر خوب دھنائی کی۔لڑکے نے بتایا کہ لڑکی میری دوست ہے اسے گھمانے کیلئے لایا ہوں۔ذرائع کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ چھپر کا رہائشی نوجوان جوڑا مہران کار میں رنگ رلیاں منا رہا تھا کہ مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیا اس دوران دو عدد موبائل فونز، گاڑی کی ایل سی ڈی اور چار ہزار روپے دے کر اپنی جان بخشی کروائی۔


ناقص گیس سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 322گاڑیوں کو چالان

Around 322 vehicles fined for having low standard gas cylinder

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی کی زیر نگرانی انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس عمران نواب خان نے اپنے عملے کے ہمراہ ناقص گیس سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 322گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔اس موقع پر تمام ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ اوگرا سے سی این جی گیس سیلنڈرز کی فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے گاڑیوں پر چسپا کریں بصورت دیگر ان کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔


الحاج محمد اسلم بانی کی طرف سے راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،تحصیل کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Al haj M Aslam Bani holds Ifrati reception

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت الحاج  محمد اسلم بانی کی طرف سے راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،تحصیل کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بابر راجہ ظفر اقبال، راجہ محمد ثقلین،  عبدالعزیزپاشا، راجہ عمر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم ڈار،راجہ خرم شہزاد،راجہ محمد زبیر،چوہدری محمد شعیب،راجہ عمران عرف مینو،محمد بلال راجہ،نزاکت پپو، اکرام الحق قریشی،محمد جاوید اقبال، عابد حسین زاہدی،ایم اے صبور ملک،راجہ محمد سعید، ملک محمد ریاض،محمد اصغر عباس،قیصر اقبال ادریسی،محمد سرمد بٹ، مرزا عتیق الرحمان، ایس ایچ او محمد بشارت عباسی، سب انسپکٹر محمد اقبال، سب انسپکٹر انور جاوید، اے ایس آئی محرر تھانہ کلرسیداں رستم علی، ملک ارشد محمود، حمزہ یاسین، چوہدری طاہر  محمود، چوہدری محمود حسین، حاجی محمد امین، محمد زمان سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


ڈھوک مہتاب سے ظفر عباس مغل کی قیادت میں یوم علی کے حوالے سے ماتمی جلوس

Youm e Ali Procession taken out in Dhok Mehtab at the residence of Zaffar Abbass Mughal

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)شاہ باغ کے قریب ڈھوک مہتاب سے ظفر عباس مغل کی قیادت میں یوم علی کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد ہوا شرکاء جلوس ماتم زنی کرتے ہوئے نوحہ خوانی کرتے رہے جلوس رات کو اپنی منزل مقصود پر پہنچا سب انسپکٹر شیخ اعجاز حسین بھی جلوس کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button