DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Utility stores empty shelves despite government announcing record subsidies

اونچی دوکان پھیکا پکوان،یوٹیلیٹی سٹوروں پر ریکارڈ سبسڈیز دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے یوٹیلیٹی سٹور اپنی تاریخ میں پہلی بار تہی دامن ثابت ہوئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اونچی دوکان پھیکا پکوان،یوٹیلیٹی سٹوروں پر ریکارڈ سبسڈیز دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے یوٹیلیٹی سٹور اپنی تاریخ میں پہلی بار تہی دامن ثابت ہوئے۔تفصیلات کے مطابق موجود حکومت نے رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی سٹوروں پر ریکارڈ سبسڈیز دینے کا اعلان کیا تھا مگر اعلان کے مطابق اشیا یوٹیلیٹی سٹوروں پر رمضان کے پانچ ایام بعد بھی دستیاب نہیں۔سٹوروں پر آٹا چینی دالیں گھی اور دیگر سبسڈائز اشیا موجود نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی یوٹیلیٹی سٹوروں کے بیشتر شیلف خالی پڑے ہیں اور ایسی صورتحال کا ان سٹوروں کو پہلی بار سامنا ہے جہاں رمضان کے دوران بھی صرف چائے کی پتی چند مشروبات اور گنتی کی دیگر اشیا دستیاب ہیں جبکہ انتظامیہ نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو میڈیا سمیت کسی سے بھی بات چیت کر نے سے روک دیا ہے۔

Kallar Syedan; Utility stores empty shelves are every where in utility stores around Pothwar region despite government announcing record subsidies.

The government had already provided Rs 2 billion to USC for Ramzan Relief Package, which would be functional across the country from May 2.

The package would facilitate the middle income and lower income people by providing them essential items at a lower price through countrywide network of Utility Store Corporation but nothing is seen at the utility stores.


ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں نے پہلے 9 ماہ میں ہی عوام کو مایوس کر دیا , راجہ محمد ظفر الحق

Current administration past 9 months performance has left public disappointed

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں نے پہلے 9 ماہ میں ہی عوام کو مایوس کر دیا ہے ان کے پاس ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں اگر وزراء نااہل تھے تو انہیں نئی وزارتیں کیوں دی گئیں۔حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وزراء پرنہ ڈالے، حکومت تماشا بن کر رہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہداکبر گجرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو علاج کی ضرورت ہے،پرانی بیماری ہونے کی وجہ سے اس میں پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں،حکومت کو سیاست سے اجتناب کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی ورکروں کے دلوں میں جگہ پیدا کی ہے اور اگر وہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کریں گی تو ان کیلئے گنجائش اور مقام موجودہے کسی کو اعتراض زیب نہیں دیتا۔میاں نواز شریف کو سی پیک اور ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی سزا دی گئی۔حکومت نے ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل میں آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پچاس ہزار سے زائد کارکنوں نے سڑکوں پر آکر میاں نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔داتا دربار پر دہشتگرد ی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازم کو اسٹیٹ بنک کا گورنر لگا کر حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔اگر آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پارلیمنٹ سے منظور نہ کروائی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔گیس سمیت بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ایک نہ رکنے والا مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے جس سے غریب عوام کے معاشی مسائل میں کئی گنااضافہ ہو ا ہے۔حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے رمضان المبارک کے با برکت مہینے کا بھی خیال نہ رکھا۔مہنگائی کے سبب غریبوں کا گھر تاجروں کا کاروباراور ملکی نظام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔عمران خان نے آئی ایم ایف نہ جانے کا وعدہ کیا تھا مگر اب سارا ملک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال پوری کر سکتی ہے مگر عوام انہیں پانچ سالوں میں برداشت نہیں کریں گے۔تاریخ گواہ ہے کہ 8 ماہ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی۔پہلی بار مشیر خزانہ اور سٹیٹ بنک کا گورنر عالمی مالیاتی ادارے کی مرضی پر لگایا گیا۔


کلر سیداں کے مجسٹریٹری نظام کا طرہ امتیاز، فرینڈلی جرمانوں کا سلسلہ جاری

Friendly fines being handed by newly Magistrate system

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے مجسٹریٹری نظام کا طرہ امتیاز، فرینڈلی جرمانوں کا سلسلہ جاری،ائر کنڈیشن گاڑی میں بیٹھ کر آنے والے سپیشل پرائس مجسٹریٹ دوکاندار کے سامنے گاڑی روک کر اسے طلب کرتے ہیں اور اس سے کسی چیز کا کوئی نرخ معلوم کیے بغیر مسکراتے ہوئے جرمانے کی رسید اس کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ نرخ تو ٹھیک ہیں بس تھوڑی سی حاضری ضروری ہے۔جس پر دوکاندار کچھ دیر کے لیے سکتے میں چلا جاتا ہے اور ہوش آنے پر رسید پر لکھی جرمانے کی رقم ادا کر کے جان چھڑاتا ہے۔ایک نوجوان دوکاندار انیس چوہان کے مطابق جن اشیا پر جرمانے کیے گئے ہیں ان کے نرخ سرکاری نرخ نامے میں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔


روات پولیس نے خطرناک ڈاکوؤں کے دورکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

Rawat police arrest dangerous armed gang

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس نے خطرناک ڈاکوؤں کے دورکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں گرفتار ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے تعنیاتی کے فوری بعد ڈاکوؤں کے دو رکنی گروہ اسلم ولد ساجد،مظہر ولد مرید ساکن ضلع اٹک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کر لیے۔ملزمان نے اپنی ابتدائی تفتیش میں ضلع راولپنڈی میں بیس ڈکیتیوں کا اعتراف جرم کیا ہے۔روات پولیس نے بحریہ فیز 7میں کاروائی کر کے ملزم عدیل خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔


چوری ہونے والی 15 لاکھ مالیت کی گاڑی کو بازیاب کر وا کر گاڑی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار

Two arrested in connection with 15 Lakh Rps stolen car

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمریز اسلم نے بیس روز قبل میلادکی محفل پر ڈرائیور کی ملی بھگت سے چوری ہونے والی 15 لاکھ مالیت کی گاڑی کو بازیاب کر وا کر گاڑی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 31 مارچ کی شام مدعی مقدمہ جو جاتلی کا رہائشی ہے اپنے ڈرائیورنذیر احمد کے ہمراہ ٹیوٹا اٹلس کار میں سموٹ کے علاقہ میں محفل میلاد پر گیااور گاڑی کی حفاظت کیلئے ڈرائیور کو گاڑی کے اندر ہی بیٹھا دیا۔میلاد کی محفل ختم ہونے پر جب گاڑی کا مالک گھر جانے کیلئے باہر آیا تو دیکھا گاڑی اور ڈرائیور دونوں اپنی جگہ پر موجود نہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے اپنے ایک ساتھی جس کا نام انیس نامی ہے اور جو کہ آزادکشمیر کا رہائشی ہے کو فون کر کے موقع پر بلوالیااور دونوں افراد گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ملزم انیس نے گاڑی کے ڈرائیور نذیر احمد کو گاڑی اور کاغذات اس کے علاوہ کرنے اور اس کے بدلے میں اسے بیرون ملک بھیجوانے کا جھانسا دیا تھااور جب ملزم انیس 19 اپریل کو گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے چوآ خالصہ کے راستے راولپنڈی جا رہا تھا کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ہو گئی جس پر اے ایس آئی شمریز اسلم اور اے ایس آئی ملک فیاض نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے مسروقہ گاڑی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران تفتیش دیگر مسروقہ اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کار ڈرائیور نذیر احمد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


دو ہفتوں کی کارروائی کے دوران 555 گاڑیوں کو چالان

Over 555 vehicles handed fines by traffic police

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں عمران نواب خان نے دو ہفتوں کی کارروائی کے دوران 555 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔ٹریفک وارڈنز نے یہ کارروائی زائد کرایہ وصولی،اوور لوڈنگ،مسافروں کیساتھ بدتمیزی،نوپارکنگ کی خلاف ورزی اور نامکمل کاغذات پر کی ہے۔اس موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تحریری مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈرائیور حضرات کو پابند کریں کہ دوران سفر کسی بھی طالب علم کو پائیدان یا سائیڈ پر لٹکنے کی اجازت نہ دیں بصورت دیگر متعلقہ ڈرائیور اور سکول کا سربراہ کو نا خوش گوار واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔


وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے روزنامہ نوائے وقت کے سابق سینئر سب ایڈیٹر شکیل احمد سید کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طویل عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت میں سب ایڈیٹر کے فرائض سر انجام دیتے رہے یہ گزشتہ چند ایام سے لاہور میں صاحب فراش تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button