AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Administrator Dadyal local authority, Ch Sajid Nazir has full confidence in PM Azad Kashmir

وزیر اعظم آزاد کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار ,ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں میرٹ اورکارکنوں کی عزت نفس بحال کی ڈڈیال میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا اختیار ہے پہلی بار آزاد کشمیر میں ایڈمنسٹریٹر جیسی سیٹ بغیر کسی قیمت کے حقیقی کارکنوں کو میرٹ پر دی گئی ورنہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بننے کیلئے کروڑوں روپے اور کئی پاپڑ بیلنے پڑتے تھے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز پر اعتمام کا اظہار کیا ہے اور اپنے اپنے شہروں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی جس پر ہم انکے مشکور ہیں وزیر عظم آزاد کشمیر نے اپنے اپنے شہروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کو بجٹ کا حصہ بنانے کا وعدہ کیا مقامی ایم ایل اے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کی محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم نے ڈڈیال کے مسائل حل کیے ٹی ایچ کیو میں ایم ایس کی تعیناتی کا آرڈر ہو چکاہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی کوشش ہے کہ سرجن بھی تعینات ہو شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین، مرکزی ممبر زکوٰۃ کونسل یاسر کیانی، خالد نزیر، پی آر او وزیر حکومت راجہ افتخار، مشتاق چغتائی،راجہ طاہر قیوم، ٹھیکدار سرور چغتائی،عبدالغفور چغتائی، اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر نے مزید کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کی جس پر میں انکا مشکور ہوں میں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر کے کئی مسائل حل کیے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز پر اعتمام کا اظہار کیا اور آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر اعتماد کا اظہار کیا وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے شہروں میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کو ساتھ رکھ کر شہر کے مسائل حل کریں ہم ترجیحات کا تعین کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم نے ہمارے ترجیحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا وعدہ بھی کیا میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں امید ہے ڈڈیال کے صحافی اور سول سوسائٹی مسائل کی نشاندہی کریں گے انہوں نے کہا کہ 2016کے الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں جو ترقیاتی کام ہوئے یہ ہمارا عمل ہے ہم باتوں کے بجائے عملدرآدم پر یقین رکھتے ہیں آئندہ بھی مسعود خالد کی رہنمائی میں کام جاری رکھیں گے 2016سے قبل ہمارا بجٹ 11ارب تھا میاں محمد نو از شریف نے ہمارا بجٹ دوگناہ کیامیں ماضی کو یاد کرنے کے بجائے مستقبل کو سنوارنے کی بات کروں گا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں ایک مقام ہے جب تک ہم سب مل کر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات نہیں کریں گے تب تک بلدیہ کچھ نہیں کر سکے گی روزانہ کی بنیاد پر 20ہزار لوگ شہر میں آتے ہیں لوگ گند ڈالتے ہیں جس کو بلدیہ کے اہلکار صاف کرتے ہیں چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ شہر صفائی کے حوالے سے مثال بنے شہر کے تمام مسائل وزیر اعظم کے علم میں لائے آج دیگر تمام مسائل کو تحریری شکل میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کریں گے۔



 چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پولیس تھانہ چکسواری کی کامیاب کارروائی دورا ن گشت ملزم ارشدمحمودرنگے ہاتھوں گرفتار ملزم سے95گرام ہیروئن برآمد ملزم عادی منشیات فروش ہے پولیس تھانہ چکسواری میں اس کے خلاف کئی مقدمات قائم ہیں تفصیلات کے مطابق انسپکٹرچودھری محمدشہزادایس ایچ اوپولیس تھانہ چکسواری اے ایس آئی راجہ شاہنوازھیڈکانسٹیبل اکرم بیگ اورڈی ایف سی امجدگزشتہ شب معمول کے مطابق گشت پرمامورتھے کہ مشکوک پاکرملزم ارشدمحمود محمودآبادبروٹیاں کی تلاش لی تواس سے 95 گرام ہیروئن برآمدہوئی ملزم کوگرفتا رکرلیاگیااورحوالات میں بندکردیاگیا ملزم عادی منشیات فروش ہے اس حوالے سے پولیس تھانہ چکسواری میں اس کے خلاف کئی مقدمے قائم ہیں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس تھانہ چکسواری کی کارروائی پرعوام نے انسپکٹرچودھری محمدشہزاد اے ایس آئی راجہ شاہنوازہیڈکانسٹیبل اکرم بیگ اورڈی ایف سی امجدکوخرا ج تحسین پیش کیاہے اوراس توقع کااظہارکیاکہ تھانہ چکسواری کا سماج دشمن عناصر باالخصوص منشیات فروشی کی لعنت میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے بھرپورایکشن جاری رہے گااورمنشیات کی لعنت سے معاشر ے کوپاک کرنے کے لئے پولیس  کے اقدامات قابل ستائش ہیں عوام پولیس تھانہ چکسواری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ؎


 چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ افسوس ہے کہ مسلم  لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔میری ہمدردیاں حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ میں حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کوتعلیم،صحت کی بہترین سہولیات اور نوجوانوں کے لیے کھیل کے بہترین میدانوں کاخواہاں ہوں مگرحکومت قائم ہوئے تین سال بیت چکے ہیں مگرحالات جوں کے توں ہیں۔راجہ محمدفاروق حیدرخان اورچودھری عبدالمجیدایک ہی سکے کے دورخ اورحلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کی تعمیروترقی کے دشمن ہیں۔چودھری عبدالمجیدنے اپنے پانچ سالہ دوروزارت عظمیٰ میں راجہ فاروق حیدرکابھرپورحال رکھاآج راجہ محمدفاروق حیدرکااس کابدلہ چکارہے ہیں۔1985؁ء میں چکسواری اسلام گڑھ میں رورل ہیلتھ سنٹرزقائم ہوئے جوابھی تک اپ گریڈنہیں ہوئے۔ چکسواری اسلام گڑھ میں رورل ہیلتھ سنٹرزکی عمارات شکستہ اورسٹاف کی کمی کے مسائل ہیں۔چکسواری اوراسلام گڑھ میں سپورٹس سٹیڈیم بھی نامکمل ہیں۔ چکسواری میں انڈورگیمزکے لیے کمپلیکس کی تعمیرکاوعدہ ادھوراہے۔ چکسواری،خالق آبادمیں گریٹرواٹرسپلائی اسکیمیں پایہ تکمیل کونہیں پہنچ رہی ہیں۔عوام گندامضرصحت پانی پینے پرمجبورہیں۔گزشتہ دورحکومت میں جتنے منصوبے دئیے گئے وہ کرپشن کے میگاپراجیکٹس تھے۔ایم ڈی ایچ اے میں متاثرین منگلاڈیم کے فنڈزمیں کروڑو ں روپے کی مالی بے ضابطیاں کی گئیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔عظیم بخش چودھری نے کہاکہ ٹوٹی نالی گلی کی سیاست سے باہرنکلناہوگا۔ اگرحلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تواحتجاج کی راہ پربھی چل سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button