AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Matloob Hussain congratulated on being appointed Education officer Dadyal

مطلوب حسین مغل کواے ای اوتعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چودھری محمدسعیدعالم صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپورسابق اے ا ی او حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی سابق اے ای اوحاجی محمدممتاز آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل چودھری خورشیداحمداور ممتازسماجی راہنما راجہ شہباز خان نے ممتازماہر تعلیم مطلوب حسین مغل ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول چھتروہ ڈڈیال کواے ای اوڈڈیال تعینات ہونے پردلی مبار کبادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اوردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی تعیناتی پروزیر زراعت آزادکشمیر جناب مسعود خالدسے دلی اظہارتشکرکیاہے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسرا ن کاشکریہ اداکیاہے اور اس توقع کااظہارکیاکہ مطلوب حسین مغل بطور اے ای اواپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے میں کامیاب ہوں گے اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کی توقعات پرپورا اترنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)  راجہ بشارت اقبا ل ڈپٹی ڈی ای اومیرپورنے کہاہے کہ اساتذہ کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں کیونکہ نئی نسل کی کردارسازی کااہم ترین فریضہ ان کے ذمہ ہے جومشکل ترین کام ہے والدین اپنے بچے اساتذہ کے سپردکرتے ہیں جوایک بڑااعتماد ہے یہ اعتماد بحال رہناچاہیے یہ زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوناچاہیے سرکاری سکولوں پرعوام کااعتماد بڑھ رہاہے نئے داخلوں میں طلبہ کی تعدادمیں اضافہ اس سلسلہ میں اہم پیش رفت ہے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی ہرلحاظ سے ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے       صدر معلم اوراساتذہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پربھرپور توجہ دے رہے ہیں اساتذہ محنت اورلگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں محمدشہزادنائب قاصد بہت محنتی اورفرض شناس ملازم ہے اکیلاملازم ہے اورکام تسلی بخش ہے صدر معلم اخلاق احمددانش اوراساتذہ بہترین تعلیمی ماحول نظم وضبط اورادارے کی تعمیروترقی پرمبار کباد کے مستحق ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے صدرمعلم اوراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ڈپٹی ڈی ای اومیرپور راجہ بشارت اقبال نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل آدھ پلائی کااچانک دور ہ کیا اس وقت سکول میں مارننگ اسمبلی جاری تھی صدر معلم اوراساتذہ اسمبلی میں موجودتھے اساتذہ کرام اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نائب قاصد کوحاضر اورمصروف کارپایاان کی حاضری اورکام پر اطمینان کااظہارکیا انہوں نے جماعت ہشتم وپنجم کے سالانہ امتحان کے100 فیصد شاندار نتائج پرمبار کبادپیش کی اوراس توقع کااظہار کیاکہ ادارے کی کارکردگی برقرار رکھنے میں اساتذہ کودقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ امجدپرویز علی خا ن سیکرٹری ایلیمنٹر ی اینڈسیکنڈر ی سکولز آزادکشمیر کے حکم کی تعمیل وتکمیل میں اور            عبدالصمدچشتی پروونشل سیکرٹری بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹر ی اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپورراجہ طارق محمود ڈسٹرکٹ کمشنر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپورکی خصوصی ہدایت پربوائے اسکاؤٹس کی ضلع میرپورمیں رجسٹریشن جاری ہے جس کاآغاز 2 مئی سے ہوااور18مئی تک جاری رہے گی آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن زیراہتمام بوائے اسکاؤٹس کی رجسٹریشن جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں حلقہ نمبر2چکسواری شاہین اوربوائے اسکاؤٹس کی رجسٹریشن کی گئی اس کے ساتھ حلقہ نمبردو کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی رجسٹریشن ضلع میرپور کے اسکاؤٹس سیکرٹری مرزاخادم حسین کررہے ہیں اوران کی معاونت اسکاؤٹ لیڈر عامرغازی اوراسکاؤٹ لیڈر محمدرضوان حسین کررہے ہیں حلقہ نمبردو چکسواری کی یہ تین روز ہ اسکاؤٹ رجسٹریشن مرزااطہرحسین گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ اورگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں کی گئی حلقہ نمبردو چکسواری میں تین سوپچاس اسکاؤٹس کی رجسٹریشن کی گئی پیش ازیں حلقہ نمبرایک ڈڈیال کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اس کے بعدرجسٹریشن کابڑامرحلہ مکمل کیاجائے گاجس میں حلقہ نمبرتین میرپورشہر کے تعلیمی اداروں کے اسکاؤٹس طلبہ کی رجسٹریشن جائے گی جو11مئی سے شروع ہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button