DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Growing concern over food and grocery prices being increased during month of Ramadhan

رمضان المبارک کے مقدس ماہ ایشائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔رمضان المبارک کے مقدس ماہ ایشائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں لیموں 500روپے سے 600روپے کلو پیاز 70روپے سے 80روپے کلو جبکہ سبزی فروٹ اور گوشت کے ریٹ بھی کئی گنا بڑھ گے مقامی تاجروں نے انتظامیہ کی طرف ست دی گئی ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منڈی میں بیٹھے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی جو رات ہی رات میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے تبدیلی سرکار نے ملک ایٹم بم کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے غریبوں نادارلوگوں کے لیے علاج کرانا بھی مشکل ہو گیا ادویات میں سات سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کیا یہی ریاست مدینہ ہے جہاں امیر عیاشیاں کریں اور غریب روٹی کے نوالے سے ترستے ہوں ان خیالات کا اظہار راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، اشرف کیانی اور دیگر نے ایک بیان میں کیا نہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور خالی پڑے ہیں انکا کہنا ہے کہ حکومت نے اربوں روپے دینے ہیں سامان کہاں سے لائیں اسلامی جموریہ پاکستان کے تاجرون نے رمضان کے مقد س مہینے میں غریب عوام کو ذبح کرنے کے لیے چھریاں تیز کر دی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے منتخب نمائندوں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سستے بازار میں معیاری اور سستی اشیاء فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ذخیرہ آفروزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے پیشہ ور بھکاریوں کا خاتمہ کیا جائے ڈیزل پیٹرول کی قمتیں واپس لی جائیں ورنہ عوام شدید احتجاج کریں گے۔

Kahuta; Their is growing concern over food and grocery prices being increased during month of Ramadhan, the local price authorities are asked to take notice.


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا ہمراہ حاجی امجد حسین اڈیالہ جیل کا دورہ

Haji Amjad Hussain visits Adiala jail along with MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا ہمراہ حاجی امجد حسین اڈیالہ جیل کا دورہ۔جیل میں موجود اسیروں میں افطاری تقسیم کی اوران کے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز قبل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ہمراہ  MPAحاجی امجد حسین کے اڈیالہ جیل کادورہ کیا اس موقع پر ان سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب نذیر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم،راجہ تنویر احمد آف سہر، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،انجینئر راجہ بلال بنگیال،فرقان جنجوعہ کاشی،چوہدری اسد سموٹ، سردار شاہد آف پلوٹ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پرمعزز مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا گیا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہوں نے وہاں موجود قیدیوں میں افطاری کا سامان بھی تقسیم کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔


ایم ذرین اعوان کے نئے کاروباری مرکزکا افتتاح

Inauguration ceremony of business opened by M Zareen Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم ذرین اعوان کے نئے کاروباری مرکزکا افتتاح۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ایم ذرین اعوان کے نئے کاروباری مر کزنیو مدینہ فرنیچر ہاؤس نزد مچھلی چوک کہوٹہ کا افتتاح گذشتہ روز قبل کیا افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ، میڈم غلام صغریٰ، ملک شاہ زیب اعوان،راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ عمران ستار، ماسٹر محمد زبیر سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر موجود تمام افراد نے ایم ذرین اعوان کو مبارکباد پیش کی۔


کہوٹہ کے علاقہ نارہ بروٹھی کا رہائشی نوجوان جو برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق

M Majeed of village Barooti, Nara drowns to death at local nala

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ بروٹھی کا رہائشی نوجوان جو برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے گاؤں بروٹھی کے رہائشی محمد مجیدکا 18سالہ جواں بیٹا یاسر کہوٹہ اپنے علاقے میں موجود بٹلی کے مقام پر موجود بر ساتی نالے میں نہانے کے لیے جہاں وہ گہرئے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا جس کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت وہاں سے نکالا اور اس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں لایا جوان بیٹے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اٹھارہ سالہ جوان کی اچانک موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button