DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mother abandons her new born child in village Saroha Chaudhrian

سروہا چوہدریاں میں کنواری ماں نوزائیدہ بچہ رات گئے گلی میں چھوڑ کر چلی گئی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کنواری ماں نوزائیدہ بچہ رات گئے گلی میں چھوڑ کر چلی گئی قریبی گھر والے رونے کی آواز سن کر بچے کو گھر لے آئے متعدد افراد بچے کو اپنے پاس رکھنے کے لیے میدان میں آ گئے پولیس سٹیشن میں اتفاق رائے سے نوزائیدہ بچے کو سابق نائب ناظم زین العابدین عباس کے بیٹے کاشف کے سپرد کر دیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے گاؤں سروہا چوہدریاں میں پیش آیا اور کوئی خاتون بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر گلی میں رکھ کر چلی گئی قریبی گھر والے رونے کی آواز سن کر گھر سے باہر آئے اور بچے کو ہمراہ لے گئے اگلے روز درجن کے لگ بھگ افراد بچہ رکھنے کے امیدوار بن کر آ گئے اور فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا۔دن ایک بجے بچے کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ فیاض ٹلو بچہ رکھنے کے بڑے امیدوار تھے اور جب انہیں یہ بتایا گیا کہ یہ بچہ چند گھنٹے قبل زین العابدین کے بیٹے کاشف کے سپرد کیا جا چکا ہے اور اب اس کی اہلیہ سے بچہ لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی خاتون کی گود سے لے کر بچہ پالنا مناسب نہیں سمجھتے لہذا وہ دستبردار ہو گئے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی نے بچہ کاشف کے حوالے کر دیا جس پر اس کی خوشی دیدنی تھی اس کا کہنا تھا کہ اس نے دو شادیاں کی ہیں مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا اور آج اللہ نے میری اس کمی کو پورا کر دیا۔اس کا پورا گھرانہ بے حد خوش تھا انہوں نے بچے کا نام بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سے تجویز کر کے رکھنے کا عزم کا اظہا رکیا ہے۔

Kallar Syedan; A Mother has abandoned  her new born child in village Saroha Chaudhrian, The villagers became aware when they herd the crying noise.

Kallar Syedan police arrived to inspect and quite a few people were willing to take the abandoned baby but finally the baby was given to Kashif son of Zain Al Abdeen Abbass.

According to Kashif who said , I have been married twice with no child may be this child I had been awaiting for and I am looking forward to take care. The baby will be given name by Dr Sajid ur Rehman according to Kashif.


جماعت اسلامی پی پی 10کے زیر اہتمام کالی پڑی میں منعقدہ ورکر کنونشن

Jammat e Islami hold convention in village Kali Parri

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جماعت اسلامی شمالی پنجا ب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ تبدیلی صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے کیونکہ اس کی قیادت ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 10کے زیر اہتمام کالی پڑی میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ قومی،صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں رہے الحمداللہ کسی کے دامن پر دھبہ نہیں ہے۔اگرقوم ہمارا ساتھ دے تو ہم حالات کا دھارا بدل سکتے ہیں۔امیر ضلع راجہ محمد جواد نے کہا آج کے نوجوان کی جگہ جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی پی پی 10 کے راہنما خالدمحمدمرزا نے کہا ہم اس زون میں حقیقی تبدیلی کے لیے ایک ہزار نوجوان تیار کریں گے۔اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد،پروفیسر نعیم مشتاق اور راجہ فضل ربی نے خطاب کیا۔


کلر سیداں آب نوشی سکیم کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا ,پی ٹی آئی کے رہنما قمر ایاز

Water supply scheme will not be stopped, Qamar Ayaz

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما قمر ایاز نے کہا ہے کہ کلر سیداں آب نوشی سکیم کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا ہر صورت پانی کی سپلائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی اور کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک اجلاس کل بروز ہفتہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر صورت پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور ایک روزہ ناغہ کرنے کی قطعی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل انہوں نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو بھی احتجاج ترک کرنے پر آمادہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ کیا جائے اور آب نوشی سکیم کو بھی جاری رکھا جائے گا۔


چوآخالصہ میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی فصل اور سوزوکی پیک اپ جل کر خاکستر ہو گئی

Wheat crops caught fire in Choa Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی فصل اور سوزوکی پیک اپ جل کر خاکستر ہو گئی یہ واقعہ گزشتہ روز چوآخالصہ کے قریب دوبیرن روڈ پر پیش آیا کہ اچانک گندم کی تیار فصل میں آگ لگ گئی جو منٹوں میں دور دور تک پھیل گئی آگ اس قدر شدید تھی کہ کھیتوں میں کھڑی سوزوکی گاڑی بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی جس سے گندم کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی جل کر تباہ ہو گئی۔


موہڑہ وینس کنوہا تحصیل کلرسیداں میں 200سے زائد مستحقین میں رمضان کے حوالے سے راشن تقسیم

Jhangir welfare trust donate Ramadhan package to 200 families in Morra Viance

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ یوکے کے زیر اہتما م ہر سال کی طرح امسال بھی موہڑہ وینس کنوہا تحصیل کلرسیداں میں 200سے زائد مستحقین میں رمضان کے حوالے سے راشن تقسیم کیا گیا،اس سلسلے میں تقریب موہڑہ وینس یونین کونسل کنوہا میں ایک تقریب منعقد ہو ئی،جس میں جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ یوکے کے صد ر حاجی ظفر اقبال،نائب صدر حاجی امیر افضل،صدر انصاف یوتھ تحصیل کلرسیداں راجہ بلال وینس،سید شہاب ثاقب عرف پاشا شاہ،حافظ اخلاق آف یوکے،ارشد کیانی،راجہ اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔


کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت

Open court session to be held on 4th May at Paris shaadi hall

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایس ای آئیسکو راولپنڈی سرکل شہزاد جلیل ایکسین روات کے ہمراہ چار مئی بروز ہفتہ دن گیارہ سے ایک بجے تک پنڈی روڈ پرواقعے پیرس شادی ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین سے ان کے مسائل سنیں گے صارفین بجلی کو شکایات اور تجاویز کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی گئی۔


عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کو لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کا صدر, کا نوٹیفیکیشن جاری

Amir M Bhatti advocate notification issued as President of Lawyers wing

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن لائرز فورم نے عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کو لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کا صدر اور مبشر سلیم ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔


گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کی تقریب تقسیم انعامات

Awards function held at girls school Mall Awan and boys school Changa Maira

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی مل اعوان کی مشہور شخصیت حاجی نذر محمد کے فرزندان چوہدری اکرام الحق اور چوہدری انعام الحق تھے،تقریب میں میڑک اور مڈل کے امتحانات میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور طالبات میٹرک کے عمیر ساجد،محمد جنید،اور فرحان طارق جبکہ مڈل کی طالبات فیفافیاض،آنسیہ حمید،اور اقراء اسماعیل کو انعامات دئیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرام الحق کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل معیاری تعلیم کا فروغ ہے،جبکہ چوہدری انعام الحق نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تدریسی فرائض خوشدلی سے سرانجام دیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button