AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Overseas British Kashmiri senior citizen abused and locked up to15 hours by lawless SHO Dadyal police station.

ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے ظلم کی انتہا کر دی,برطانوی شہری حاجی شیر عالم کو اپنی ہی زمین میں کمرے تعمیر کرنے پر گرفتار کر کے تھانہ ڈڈیال میں بند کر دیا

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے ظلم کی انتہا کر دی ڈائیلاسز سنٹر ڈڈیال کے بانی اور ڈڈیال میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 1کروڑ روپے عطیہ کرنے والے ،زلزلہ متاثرین کیلئے بھی کروڑوں روپے اپنی جیب سے دینے والے آزاد کشمیر کے ایدھی ممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر عالم کو اپنی ہی زمین میں کمرے تعمیر کرنے پر تھانہ ڈڈیال میں بند کر دیا بزرگ سماجی شخصیت کے ساتھ پولیس کی شدید بد تمیزی ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سہیل یوسف حاجی شیر عالم کو دھکے دیتا رہا میں کسی سے نہیں ڈرتا صحافیوں کے پہنچنے پر ایس ایچ او کی بڑھکیں مزید تیز ہو گئی میں کسی سے نہیں ڈرتا صحافی تھانے سے باہر نکل جائیں دوران کاروائی ایس ایچ او نامعلوم کالز سے احکامات لیتا رہا حاجی شیر عالم کو 15گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا گیا تارکین وطن کا شدید احتجاج ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سہیل یوسف کے خلاف کاروائی تک بڑی تعداد میں تارکین وطن نے پاکستان نہ آنے کا اعلان کر دیا پاکستان میں کروڑوں روپے زرمبادلہ کی صورت میں بھیجنے کا یہ صلہ ملتا ہے کہ ہماری قابل فخر شخصیات کو تھانے میں ذلیل کیا جاتا ہے آئندہ پاکستان ایک روپے بھی نہیں بھیجیں گے حکومت نے ڈڈیال کی سادہ لوح عوام پر ظالم اور سفاک تھانے دار مسلط کر دیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ڈڈیال کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا آئندہ چند روز میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سہیل یوسف نے ڈڈیال میں تعیناتی کے چند روز گزرنے کے بعد اپنا آپ دیکھانا شروع کر دیا انتہائی خراب کریکٹر کے مالک سہیل یوسف جو اس سے قبل بھی لوگوں کو ٹارچر کرنے کے سلسلہ میں مشہور ہے نے ڈائیلاسز سنٹر ڈڈیال کے بانی اور ڈڈیال میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 1کروڑ روپے عطیہ کرنے والے ،زلزلہ متاثرین کیلئے بھی کروڑوں روپے اپنی جیب سے دینے والے آزاد کشمیر کے ایدھی ممتاز سماجی شخصیت کشمیر نژاد برطانوی شہری حاجی شیر عالم کو اپنی ہی زمین میں کمرے تعمیر کرنے پر گرفتار کر کے تھانہ ڈڈیال میں بند کر دیا حاجی شیر عالم کو پولیس وین میں کھڑا کر کے تھانے لایا گیا جبکہ ان کے ساتھ دیگر مزدور جو وہاں پر کام کر رہے تھے انکو بھی تھانہ ڈڈیال میں لا کر بند کر دیا اس موقع پر پولیس نے گریب مزدوروں پر تشدد کیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سہیل یوسف نے بزرگ سماجی شخصیت حاجی شیر عالم کے ساتھ شدید بد تمیزی کی اور ان کو دھکے دیتا رہا اس دوران ایس ایچ او بزرگ سماجی شخصیت کو اوئے بڈھے کہہ کر مخاطب کرتا رہا صحافیوں کے تھانہ ڈڈیال پہنچنے پر ایس ایچ او آپ سے باہر ہو گیا اور بڑھکیں مارنے لگا اس نے پولیس نفری کو صحافیوں کو تھانہ سے باہر نکالنے کا آرڈر دیا جبکہ ایس ایچ او اس دوران نامعلوم فون کالز سے احکامات لیتا رہا حاجی شیر عالم کی گرفتاری کی خبر ڈڈیال میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اس موقع پر تھانہ ڈڈیال میں سینکڑوں لوگ پہنچ آئے تھے حاجی شیر عالم نے اپنی زمین کی ملکیت کے ثبوت اور اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کی طرف سے جاری تعمیر کرنے کا اجازت نامہ بھی ایس ایچ او کو دیکھایا مگر اس کے باوجود ان کو 15گھنٹوں تک تھانہ ڈڈیال میں حبس بے جاہ میں رکھا گیا ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے بزرگ سماجی شخصیت حاجی شیر عالم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سہیل یوسف کی طرف سے کیے گئے ناروا سلوک اور بدتمیزی پر شدید احتجاج کیا اور فیصلہ کیا کہ جب تک سہیل یوسف کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک وہ نہ پاکستان آئیں گے اور نہ ہی پاکستان پیسے بھیجیں گے جبکہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اس معاملہ پر آئندہ چند روز میں شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

Dadyal, AJK; Overseas British Kashmiri senior citizen Haji Sher Alam was abused and locked up to15 hours by lawless SHO Dadyal police station Sohail Yousif.

Haji Sher Alam who had donated large sum of money to earthquake victims and is well known for his social work in the region was constructing a room in his own land when he was stopped  by th SHO and taken to Dadyal police station where he was manhandled by the police and shoved around.

The local villagers and the overseas Pakistani have condemned the SHO Dadyal police station and have asked police authorities to take immediate action against SHO Sohail Yousif.


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)ضلع میرپور کے معروف صحافی ظفر اقبال مغل کے والدہ محترمہ کے انتقال پر ڈڈیال پریس کلب کا ایک تعزتی اجلاس صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں ڈڈیال پریس کلب کے سنےئر نائب صدر سیکرٹری عبداللہ خان ،نائب صدر قاری اکرم نیازی ،نگران علیٰ طارق عقیل ،وقار بشیر نے شرکت کی اور ظفر اقبال مغل کے والد ہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی جملہ پسماندگان سے بھی اظہار افسوس کیا آخر میں ظفر اقبال مغل نے مرحومہ کیلئے جنرل کونسل ڈڈیال سربراہ عبدالغفور چغتائی اور مشتاق چغتائی ،حکیم طارق نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور جملہ پسماندگان سے اظہار فسوس کیا


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ایس ڈی ایم ڈڈیال چوہدری اقبال حسن اور پرائس کنڑول کمیٹی سب ڈوثرن ڈڈیال ڈی ایس پی سردار غالب حسن نے کہا کہ ناجائز منافع کرنا ایک اخلاقی جرم بھی ہے اس مقدس ماہ کااخترام ہر مسلمان پر فرض ہے ماہ رمضان کی آمد سے پہلے انجمن تاجران دیگر سماجی رفاہی تنظیموں سے امید رکھتا ہو ں وہ ناکائز منافع خوری اور ذخیرہ اندازی سے بچتے ہو ئے اس ماہ مقدس کا اخترام کریں اس کے لئے جلدہی ڈڈیال سب ڈوثرن کے اندار تمام مکتبہ فکر تنظیموں حتی دینی ،وکلااور صحافی حضرات کو مد عوکیا جائے گا تاکہ ہم اپنے سب ڈوثرن کو معاشی سطح پر بہتر کر سکیں ایک چھاپہ مار ٹیم تحصیلدار اور پرائس نفری کی نگرانی میں بنائے جو بازار کی اچانک چکینگ کر ے گی 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87ویں کنویشن جو 30اپریل کو ضلع باع میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی سر بران جس کا انعقاد پذیز ہو گا جس میں ڈڈیال سے سنکڑوں کارکناں مسلم کانفرنس تحصیل صدر چوہدری اورنگ زیب لکھیاکی قیادت میں کنونشن میں شرکت کریں گے اس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم کانفرنس سیکرٹریٹ جس میں لالہ عمل مرتب کیاگیاجس سے خطاب کرتے ہو ئے تحصیل صدر مسلم کانفرنس چوہدری اورنگزیب لکھیا نے کہا کشمیر بنے گا پاکستان کے ایجنڈپر کارکنا ن مسلم کانفرنس اپنے اپنے علاقہ سے کنونشن میں شرکت کریں گے اس موقع پر تحصیل صدر چوہدری اورنگزیب لکھیا نے کہا کہ ڈڈیال کی سات یونین کونسلوں کے صدوار ودیگر کاکنان پر زور دیا کہ وہ 30اپریل کو کنونشن میں شرکت کر کے یہ ثابت کریں کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعر ہ لوگوں کے دلوں پر چھا گیا ہے اس موقع پر چوہدری شوکت علی ،حاجی ممتاز حسین ایڈووکیٹ ڈاکٹر حاجی محمد اسحاق کے علاوہ جماعتی کارکن جلوس شکل میں 30اپریل کو کنونشن میں شرکت کر کے کشمیرکی آزاد ی کیلئے اس کنونشن میں شرکت کریں چوہدری اورنگزیب لکھیا نے کہا کہ ہماری صفوں کو مصبوط کریں آخر میں مسلم کانفرنس سٹی سے وقاراحمد کہام کہ مسلم کانفرنس کو کمزور نہ سمجھاہم سب صدر جماعت سردار عتیق احمد کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیشہ کھڑے رہے گے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
چغتائی برادری کے سرکردہ راہنما میاں محمد فقیر کی اہلیہ محترمہ واجد چغتائی ،امجد چغتائی کی ولدہ محترمہ اور عبدالغفور چغتائی کی پھوپھی زاد ہمیشر محمد مشتاق چغتائی کی اہلیہ محترمہ نسیم چغتائی سابق ممبر مجلس عاملہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی چچی محترمہ ،آفتاب احمد چغتائی ،ممتازاحمد چغتائی ،شبہاز چغتائی کی چچی آج ڈڈیال کے نواحی قبضہ محمود آباد میں انتقال کر گئیں مرحومہ سرور چغتائی کی خوش دامن تھیں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان محمود آباد میں سپردخاک کر دیا گیا مرحومہ کی نمازجنازہ میں مولانا عبدالشکور ،انسپکٹر پو لیس ٹریفک ابرار اسحاق،حاجی تصور ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،محمد اسلم قریشی ،عبدالرزاق چغتائی ،سیکٹرٹری عبداللہ خان ،کامران چغتائی کے علاوہ ڈڈیال سے محلہ چغتائیاں سے بڑی تعدادمیں چغتائی برادری نے شرکت کی 

Show More

Related Articles

Back to top button