DailyNewsGujarKhanHeadline

Kallar Syedan; Wedding party from Kallar sent packing without bride after fight between wedding party and future in laws

دلہا کے منہ پر سپرے مارنے پر جھگڑا،کلر سیداں کے نواحی گاؤں سے کونتریلہ جانے والی بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)دلہا کے منہ پر سپرے مارنے پر جھگڑا،کلر سیداں کے نواحی گاؤں سے کونتریلہ جانے والی بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی۔کلر سیداں کے نواحی گاؤں سے تحصیل گوجرخان میں واقع کونتریلہ کے نواحی گاؤں چیچیاں میں برات پہنچی تو دلہن کے بہنوئی نے رسم کے طور پر دلہاپر سپرے پھینک دی جو اس کے منہ پر لگی جس سے دلہا غصے میں آ گیا۔ اس موقع پر باراتی آپس میں گتم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کی لاتوں مکوں سے تواضع کی جس کے بعد بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی۔

Kallar Syedan; Wedding party from Kallar sent packing without bride after fight between wedding party and in laws, The trouble started when the groom from village Cheehian, Kallar Syedan arrived at the residence of his future in laws, when he was sprayed in face.

The person who sprayed was brother of the bride and all went bad to worse and the in laws and guest started to punch and kick each other, The groom was sent packing back to Kallar Syedan without the bride.


انتخابا ت درست ہوتے تو آج بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوتی ,  چوہدری نثار علی خان

If the elections were fare PML-N would be in Government, Ch Nisar Ali Khan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی ہوا نہ تھی مگر اس میں ہوا بھری گئی انتخابا ت درست ہوتے تو آج بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوتی موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکے گی یہ حکو مت ناکارہ اور نکھٹو ثابت ہوئی ہے اور ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ضلع کونسل راولپنڈی کے پینتیس ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے فیصلے کرنے کی قوت عطا کی ہے میں نے ہر پیشکش کا جواب نہ میں دیا میں اگر کسی بڑے عہدے کو قبول کر لیتا تو میرا خمیر اور ضمیر مر گئے ہوتے میں اپنے طرز کی سیاست کرتا ہوں مجھے عہدوں کا لالچ نہیں ضمیرفروش نہیں اقتدار کو معیار نہیں سمجھتا اور میں ہمیشہ اپنی ٹانگوں پر کھڑا رہنے والا شخص ہوں پاکستانی سیاست مصر کی منڈی کی حیثیت رکھتی ہے بے ضمیر بے نظیر بھٹو ،جنرل مشرف ،چوہدری شجاعت اورعمران خان کے ساتھی بن جاتے ہیں میں اس طرح کی سیاست نہیں کر سکتا موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے یہ روزانہ سات ارب کا قرضہ لے کر اپنا نظام چلا رہی ہے اس نے جو نیا بلدیاتی ڈھانچہ تیار کیاہے وہ مضحکہ خیز ہے معاملہ عدالتوں میں جائے گا اور حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکے گی انہو ں نے کہا کہ گزشتہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی کی ہوا نہیں تھی اگر انتخابات درست ہوتے توآج بھی ملک میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوتی میں بھی بے فکری میں مارا گیا اگر مجھے اندازا ہوتا تو انتخابات میں کسی کو گڑبڑ نہ کرنے دیتا یہ کیسے انتخابات تھے کہ سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کوپہلے نماز کے لیئے بھیج دیا گیا اور پھر گنتی کے وقت انہیں ساتھ بٹھانے کی جائے دور ایک کونے میں بٹھا دیا گیا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی فیصلہ کیا کہ انتخابی بیگ نہیں کھلیں گے کیونکہ اندرکی کہانی کچھ اور تھی میں نے صوبائی نشست پر کسی سے ووٹ نہیں مانگی میں جن یونین کونسلوں میں صوبائی میں بھاری اکثریت سے جیتا انہی میں قومی اسمبلی میں مجھے ہرا دیا گیا الیکشن کمیشن سمیت کوئی بھی مجھے چند لوگ ایسے دکھا دے جو یہ کہہ دیں کہ انہوں نے صوبائی میں مجھے اور قومی اسمبلی میں میرے مخالف کو ووٹ دیئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہت سنگین ہیں میں خود ان سے خوفزدہ ہوں اب ہمیں دشمنو ں کی بھی ضرورت نہیں سات ارب روپے روزانہ قرضہ لے کر نظام چلانے والی حکومت کب تک ایسا کرے گی؟یہ نکھٹو اور ناکارہ حکومت ہے ملک کو کنگال کیا جا رہا ہے قومی وحدت کی بجائے قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ صوبائی نشست کا حلف نہیں لیں گے اور اپنے اس فیصلے پر قائم رہیں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنا داخلی اتحادبرقرار رکھیں کوئی ان کی جانب میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا میرے اربوں کے جاری ترقیاتی کام آج بند پڑے ہیں جو لوگ نوماہ میں ایک گلی تک نہ بنا سکے وہ چار برسوں میں مزید کیا کر لیں گے ،اس موقع پر تیس یونین کونسلوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین حضرات اورضلع کونسل میں پانچ مخصوص نشستوں پر کامیا ب ہونے والے لوگوں نے بھی چوہدری نثار علی خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حالات خواہ کچھ بھی ہو ں وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔


ٹریفک کے سات مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہو گئے

Total of 13 people are injured in 7 different accidents

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) ٹریفک کے سات مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ٹریفک کا پہلا حادثہ موہڑہ حیال چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں 85 سالہ محمد عارف روڈ کراس کرتے ہوئے کم سن موٹر سائیکل سوار کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ٹریفک کا دوسرا حادثہ مرید چوک کلر سیداں میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور سوزوکی پک آپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 سالہ موٹر سائیکل سوار راحیل سکنہ بھکڑال زخمی ہو گیا۔تیسرا حادثہ ٹیالہ موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار سوزوکی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچے سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا ایک اور حادثہ نئی آبادی چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اورکیری ڈبہ کے درمیان تصادم سے 30 سالہ موٹر سائیکل سوار مدثر زخمی ہو گیا۔موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع ایک ہوٹل کے سامنے ایکس ایل آئی کار اور مہران گاڑی کے درمیان تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ لونی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں 21 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد عباس زخمی ہو گیا۔


ٹیوٹا اسٹاف یونین پنجاب کے اجلاس میں ملازمین کی فوری اپگریڈیشن کا مطالبہ کیا گیا

Demand for upgradation of staff at Toyota

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) ٹیوٹا اسٹاف یونین پنجاب کے اجلاس میں ملازمین کی فوری اپگریڈیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت یونین کے صدر مختار اعوان نے کی جس میں انسٹرکٹر ز ،اسسٹنٹز،آفیسراور دیگر اسٹاف نے شرکت کی ،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت ملازمین کی فوری اپگریڈیشن کا اعلان کر کے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے،سنیارٹی لسٹیں فوری مکمل کی جائیں اور ملازمین کی سروس جوائننگ کی تاریخ سے شمار کی جائے ۔


کلرسیداں اور گوجرخان کے سابق ٹی ایم او مالک داد بھٹی کے فرزند رضوان احمد بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Rizwan Ahmed Bhatti son of Malik Dad Bhatti celebrated

کلرسیداں(اکرا م الحق قریشی)کلرسیداں اور گوجرخان کے سابق ٹی ایم او مالک داد بھٹی کے فرزند رضوان احمد بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری،راجہ ندیم احمد،محمدظریف راجا،راجہ قاسم جاوید ،الحاج حبیب بھٹی،چوہدری امتیاز حسین،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ ،عبدالوحید ،محمود حسین،عبدالجبار بھٹی،محمد نجیب،بابو محمد عارف،راجہ سلطان پرویز کیانی ،ملک تہفور ،چیف مہربان خان ،راجہ داؤد اکبر،ملک آفتاب حسین ،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر طلعت شبیر ،محمد عثمان اور دیگر نے شرکت کی ۔


پریس کلب کلرسیداں کے دنوں دھڑے یکجا ہوگے

Press club Kallar Syedan two groups merge as one

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) پریس کلب کلرسیداں کے دنوں دھڑے یکجا ہوگے،آپس کے اختلافات ختم کر کے آئندہ کے لئے ایک پلیٹ فارم سے ہم آواز ہو کر چلنے کے عزم کا اظہار،اس حوالے سے گزشتہ روزپریس کلب کلرسیداں کے دونوں دھڑوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے کلر سیداں پریس کلب کے دونوں دھڑوں کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر جاوید اقبال کو پریس کلب کلرسیداں کا صدر شہباز رشید سینئر نائب صدر پرویز اقبال وکی نائب صدر دوئم نائب صدر مرزا عتیق جنرل سیکرٹری قیصر اقبال ادریسی جوائنٹ سیکرٹری ایم اے صبور ملک سیکرٹری اطلاعات ملک یاسر ایگزیکٹیو کونسل اکرام الحق قریشی راجہ سعید عابد حسین زاہدی مجلس عاملہ امجد بگھیاروی سرمد بٹ ثاقب شبیر عامر کمبوہ پر مشتمل ہوگی اجلاس میں الیکٹرونک میڈیا ونگ کے لیے صدر ثاقب شبیر جنرل سیکرٹری عامر کمبوہ اور سیکرٹری اطلاعات دلنواز فیصل اور مرزا عتیق کو مجلس عاملہ مقرر کیا گیا اجلاس میں صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کلر سیداں دونوں دھڑوں کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا بہت خوشی کی بات ہے اس سے کلر سیداں کی آواز کو زیادہ موثر انداز میں بلند جا سکے گا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button