DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan public address in village Jhatta Hathiyal near Rawat

احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں مگر حکومت نے خود اس ادارے کو متنازعہ بنایا ہے,سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں مگر حکومت نے خود اس ادارے کو متنازعہ بنایا ہے ،ملک کو آج سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے حالات کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کی بجائے سب سیاست سیاست کھیل رہے ہیں حکومت آج سات ارب روپے روزانہ قرضہ لے کر اپنے اخراجات چلا رہی ہے ۔عمران خان غیر روایتی وزیر اعظم بنے اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لے کر چلیں میں کسی ایمپائر کی انگلی کو نہیں مانتا حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں مجھے علم نہیں پہلے اس طرح کو پیشن گوئیاں پیر پگاڑا مرحوم کیا کرتے تھے آج کا یہ فریضہ شیخ رشید احمد بہتر سر انجام دے رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے اجلاسوں میں میاں نواز شریف کی موجودگی پر اعتراض کرنے والے آج کابینہ کے اجلاس میں جہانگیر ترین کی موجودگی پر کیوں خاموش ہیں ،حکمران جماعت خود نا اتفاقی کا شکار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز روات کے قریب جٹھہ ہتھیال میں صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ احتساب پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں مگر احتساب کو موجودہ حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے اگر حکومت اسے اپنی مداخلت سے آزاد رہنے دیتی توآج اس کے اقدامات منتازعہ نہ ہوتے ۔حکومت کہتی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے سب کو اندر کریں گے اپوزیشن کے سارے لوگ چور اور ڈاکو ہیں نیب کوئی بھی کاروائی کرے تو اس کی آنر شپ حکومت لے لیتی ہے یہ حکومت کی وجہ سے ہی متنازعہ صورتحال پیدا ہوئی ہے احتساب سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں مگر اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیاضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عملی طور پر احتساب سے خود کو مکمل علادہ کرے جب کسی کی گرفتاری ہو تو حکومت خود کریڈٹ لینا چھوڑ دے تو شفافیت سامنے آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کو سنگین خطرات کا سامنا ہے پاکستان کو اپنی تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں کا سامنا ہے معاشی اقتصادی بحران سب سے خطرناک ہے چھ آٹھ ماہ بعد مہنگائی کا طوفان امڈ آئے گا مگر کسی کو اس کی سنگینی کا احسا س نہیں سب سیاست سیاست کھیل رہے ہیں جب طوفان نظر آ رہا ہو تو قبل ازوقت مقابلہ کرنے کے لیے طریقہ کار طے کیا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے آج سات ارب روپے روزانہ قرض لے کر حکومتی اخراجات پورے کیے جا رہے ہیں قرضوں کا گرداب آ رہا ہے اس وقت ملک کو کئی خطرات لا حق ہیں ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اس ساری صورتحال سے قومی اتحاد کے ذریعے ہی نکلا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے حکومت کو پہل کرنا ہو گی۔ہم آج رو زبروز تقسیم ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج پیپلز پارٹی سمیت سب کا حق ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فاصلے خود پیدا کیے پہلے میرا مشورہ نہیں مانا گیا اب مزید کیا مشورہ دے سکتا ہوں ۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ غیر روایتی وزیر اعظم بنے آپ کل تک قرضے لینے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو آڑھے ہاتھوں لیتے رہے اور آج خود سب سے زیادہ قرضے لے رہے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی اختلافات ترک کر کے قوم کو متحد کیا جائے اور درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پالیسی ترتیب دی جائے ورنہ پاکستان مشکلات میں دھنستا چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایمپائر کی انگلی کو نہیں مانتے حکومت کی مدت کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں پہلے اس طرح کی پیشن گوئیاں پیر پگاڑا کیا کرتے تھے آج کل یہ فریضہ شیخ رشید احمد سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی میں نا اتفاقی ہے پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ کے اجلاسوں میں میاں نوا ز شریف کی موجودگی پر معترض تھے مگر آج ان کے اپنے اجلاسوں میں جہانگیر ترین نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو دعوت دیں اور سب سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالیں ۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے جتنی ترقیاتی کام کیے ملک بھر میں اتنے کام کسی نے نہیں کیے ،میں نے اپنی زندگی میں بڑے بڑے عہدے اصولوں کی خاطر ٹھکرائے ہیں وقت افطار جو مزہ ہے وہ روزہ توڑنے میں نہیں میں نے بھی روزہ رکھا ہوا ہے۔ان خیالات کا انہوں نے جٹھہ ہتھیال میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ آٹھ بار قومی اور سات بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے مگر انہوں نے کبھی بھی صوبائی نشست کے لیے کسی سے ووٹ نہیں مانگی ۔حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب میں نے کرائے کوئی بھی ایسا گاؤں نہیں جہاں میری خدمت کے نشانات نہ ہوں میں نے اقتدار لینے سے انکار کیا تو نتائج ہی بدل دئیے گئے میرے ہاں کوئی دو نمبری نہیں میں لوگوں کے اعتماد میں حرام کی ملاوٹ نہیں کر سکتا میں ان لوگوں میں سے نہیں جو پانچ پانچ بار جماعتیں بدلتے ہیں میں نے نواز شریف کو بہتر مشورہ دیا وہ نہ مانا مجھے پارٹی ٹکٹ بھی نہ دیا میں چاہتا تو اس کے سب سے بڑے مخالف کے ساتھ بیٹھ سکتا تھا مگر میں نے پرکشش ترغیبات کو قبول نہ کیا اور لوگوں کے اعتماد کو بحال رکھا میں آج بھی اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں میرے مخالفین کوئی ایک آدمی تو ایسا سامنے لے آئیں جو یہ کہے کہ اس نے صوبائی اسمبلی میں مجھے اور قومی اسمبلی میں میرے مخالف کو ووٹ دیا ہے میں جن یونین کونسلوں میں ہزاروں ووٹ سے جیتا وہیں قومی اسمبلی کے الیکشن میں مجھے ہرایا گیا یہ معمہ حل ہو کر رہے گا۔تھانہ روات کے ایک ایک گاؤں میں میری خدمت کے نشانات ہیں جبکہ میرے مخالفین مشیر وزیر رہے مگر وہ لوگوں کی خدمت نہ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے تو آج بھی بلند مرتبے پر فائض ہو سکتے تھے مگر میں ایسے اقتدار کا پجاری نہیں جس میں میرا ضمیر مطمئن نہ ہو۔میں نے آج اپنی مرضی سے روزہ رکھا ہوا ہے اور جو مزہ افطاری میں ہے وہ روزہ خوری میں نہیں ،میں نے 35سالہ سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی ہو۔

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali khan made public address in village Jhatta Hathiyal near Rawat, Where he told public that their is nothing wrong in holding public accountable but what is serious matter is that this current PTI administration has made the NAB department controversial themselves.


حضرت مولانا محمد ہاشم کی یاد میں منعقدہ عرس کی تقریب

Hazrat Mollana M Hashim urs Mubarak held in Baghar shareef

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی ) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ممتاز علمی وروحانی شخصیت پروفیسرپیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھار شریف نے کہا ھے کہ صوفیا بگھارشریف نے ہمیشہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے چاھنے والوں کی رھنمائی کی ھے۔ وہ حضرت مولانا محمد ہاشم کی یاد میں منعقدہ عرس کی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔ پروفیسر ساجد الرحمن نے کہا کہ چار باتوں پر عمل کرنے والا قرآنی تعلیمات کے مطابق کامیاب ھوگیا۔ خشوع اور خضوع کے ساتھ نماز پنجگانہ قائم کرنے والا، فحش گوئی اور بے ھودگی سے بچنے والا، اللہ کے دئیے ھوئے مال سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا اور اپنے نفس کو بے حیائی سے بچانے والا۔ انھوں نے کہا کہ آج ھمارا معاشرہ فحش گوئی کے مرض میں مبتلاھے۔ سیاست کے نام پر وہ بے ھودہ گفتگو کی جاتی ھے کہ الحفیظ والامان۔ ھماری روایات کی دھجیاں بکھیر دی گئی ھیں۔ انھوں نے کہا کہ ان معاشرتی بیماریوں کا واحد علاج ایسی تعلیم ھے جس میں تربیت بھی شامل ھو، جدید تعلیم کے ساتھ دینی علوم بھی نئی نسل تک پہچائے جائیں۔ اس موقع پر ملک بھر سے علما اور مریدین کی بڑی تعداد نے عرس کی تقریب میں شرکت کی۔


نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جا ں بحق ، یہ واقعہ دھانگلی میں پیش آیا

Jump from bridge to river Jhelum cost young man his life

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )22سالہ نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جا ں بحق ، یہ واقعہ دھانگلی میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقعے گاؤں پلالہ ملاح خان کا بائیس سالہ نوجوان افضال گزشتہ روز نہانے کے لیے دریائے جہلم میں اترا واپس آیا توایک بار پھر وہ دریائے جہلم کے غیر استعمال معلق پل کے آہنی رسے پر چڑ کر بلندی سے دریا میں کود گیا اور پھر واپس نہ آیا۔درجنوں افراد نعش کی تلاش میں مصروف ہیں تا ہم تاحال نعش باز یاب نہ ہو سکی۔


کلر سیداں شہر میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی

Short circuit leaves home in Kallar Syedan destroyed in fire (see Video)

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں شہر میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز مند ر محلہ میں زاہد عباس ولد محمد شفیع کے گھر پیش آیا آ گ سے چند منٹوں میں ہی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ 1122نے بروقت کاروائی کر کے تین ملین سے زائد کا سامان بچا لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button