DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Shopkeeper shot and injured in a rage in Choa Khalsa bazaar

چوآخالصہ شہر میں دن دھاڑے فائرنگ دوکاندار شدید زخمی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )چوآخالصہ شہر میں دن دھاڑے فائرنگ دوکاندار شدید زخمی محنت کش ریڑھی بان پر بھی حملہ،یہ واقعہ جمعہ کی شام چوآخالصہ بازار کے عین وسط میں پیش آیا ۔مقامی دوکاندار سرفراز جنجوعہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ چوآخالصہ بازار میں اپنا سٹور اور بیکری رکھتا ہے جبکہ اس کے سامنے سڑک کی دوسری جانب ایک پٹھان ریڑھی لگا کر مونگ پھلی فروخت کرتا ہے جمعہ کی شام ملزمان متین ولد عبدالمجید ساکن موہڑہ ہیراں مسلح کاربین اور سفیر ولد سرور سکنہ چوآخالصہ آئے جنہوں نے سب سے پہلے پٹھان ریڑھی بان غلام رسول کا بینچ اٹھا کر سڑک پر دے مارا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی جس پرملزمان نے مجھے کہا کہ تم جا کر یہ بینچ اٹھاؤں میں نے کہا تم نے پھینکا ہے تو تم ہی اٹھاؤ جس پر وہ میری دوکان کے اندر داخل ہو گئے اور سامان اٹھا اٹھا کر باہر پھینکنا شروع کر دیا اور اسی دوران ملزم متین نے کاربین سے فائر کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا ۔سب انسپکٹر مظہر سجاد نے زیر دفعہ 324ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Kallar Syedan; Sarfraz Janjua who runs a store and a bakery shop at Choa Khalsa bazaar has been shot and injured. In a police report Sarfraz alleges he had a row with Moteen son of Abdul Majeed of village Morra Heeran and Safeer son of Mohammad Sarwar of Choa khalsa and Moteen shot him from his car. Police case has been registered and police are searching for the two suspects.


گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony function held t girls secondary school, Kallar Syedan

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ خواتین کا زیور تعلیم سے آراستہ ہونا کسی بھی ملک و قوم کی حقیقی ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی کارکردگی دیگر اداروں کے لیے ایک درخشاں مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ماہر تعلیم پرنسپل ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری نے کی ۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے کر اس شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے انہوں نے ادارے کے مرکزیت اور حیثیت کے مطابق شرح داخلہ میں اضافہ اور نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے مدرسہ میں نئے بلاک کی تعمیر کے لیے تین کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔پرنسپل ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کا سٹاف والدین کے توقعات پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔تقریب سے سہیل رضا ،حاجی محمد ریاست ،چوہدری اخلاق حسین نے بھی خطاب کیا ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے مدرسہ کے لیے پچاس پچا س ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔


گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال(کلر سیداں) میں پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقدہ کلاس ہشتم اورکلاس پنجم کے سالانہ امتحانات میں کلاس ہشتم کا نتیجہ سو فیصد

Girls high school Chamba Karpal achieves 100% exam result

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال(کلر سیداں) میں پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقدہ کلاس ہشتم اورکلاس پنجم کے سالانہ امتحانات میں کلاس ہشتم کا نتیجہ سو فیصد جبکہ پانچویں کا رزلٹ 92 فیصد رہا۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز سکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ آفزائی کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکول کی ہیڈ مسٹریس مسز میمونہ شہزاد،فوکل پرسن چوہدری شفقت محمود ایڈووکیٹ، گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کے سینئر ہیڈ ماسٹرحسن محمود بھٹی،ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول نوتھیہ ماریہ زائد،ذکی الحسن،ذوہیب حسن سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


مولانا محمد اقبال قریشی نے گاؤں کھناہدہ میں قاضی امجد محبوب کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم کی تقریب سے خطاب

Dua observed for late mother of Qazi Amjad Mahboob

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )اسلام نے ہر انسانی رشتے کو توقیر اوروقار سے سرفراز کیا ہے والدین کے حقوق کی پاسداری میں دارین کی کامرانیاں پوشیدہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے گاؤں کھناہدہ میں قاضی امجد محبوب کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی روایات اور اخلاقی اقدار پر قائم خاندانی نظام مختلف طبقات کے درمیان احترام آدمیت اور وقار انسانیت کا وہ مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے جو ایک مثالی معاشرے کی بنیاد بنتا ہے ۔قرآن مجید سے زندگی کے ہر گوشے اور ہر شعبے کے لیے جو رہنما اصول وضع کیے گئے ان پر کاربند رہنا ہر دور کا تقاضا ہے ۔تقریب سے علامہ محمد سلیمان نقشبندی ،راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


راجہ قدیر منہاس کی رسم قل گاؤں جوچھہ میں اد اکی گئی

Dua observed for late Raja Qadeer Minhas in Jocha

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن راجہ محمد ناصر منہاس کی والدہ محترمہ اور بھائی راجہ قدیر منہاس کی رسم قل گاؤں جوچھہ میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،چیئر مین محمد زبیر کیانی، چیئر مین راجہ فیصل منور،چیئر مین ٹھیکیدار محمد بشارت ،محمد اعجاز بٹ، شیخ خورشید احمد ،راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، راجہ عبدالطیف، مسعود احمد بھٹی،غالب حسین، سردار محمد آصف، سعید احمد بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔


چوہدری نثار علی خان بروز ہفتہ دن دو بجے روات کے قریب جٹھہ ہتھیال میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے

Ch Nisar Ali Khan to address in Jhata Hathiyal on Saturday at 2pm

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  بروز ہفتہ دن دو بجے روات کے قریب جٹھہ ہتھیال میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔


تعزیت

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی ،ارکان اسمبلی واثق قیوم عباسی،ملک تیمور مسعود،عمر بٹ، اور دیگر نے تونسہ شریف جا کر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا ئے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button