DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; farewell party held for Principal Waqar Butt at Jentary college

جینٹری کالج اسلام پورہ جبر میں ایک الوداعی تقریب زیر سرپرستی پرنسپل وقار بٹ ،ایم آفتاب خواجہ اور محمدذیشان منعقد کی گئی

جبر(ممراز شیخ سے )جینٹری کالج اسلام پورہ جبر میں ایک الوداعی تقریب زیر سرپرستی پرنسپل وقار بٹ ،ایم آفتاب خواجہ اور محمدذیشان منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ماہرتعلیم ایم عمر فاروق ،کونسلر چوہدری اورنگزیب، صوبیدارحاجی اشرف،خواجہ فیاض ،چوہدری مخمود ،خواجہ ظہیر سمیت والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،الوداعی تقریب سے پرنسپل جینٹری کالج جبر وقاربٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جینٹر ی کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ادارہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے سے بھی طلباء و طالبات کومہیا کرتا آرہاہے یہی وجہ ہے کہ جینٹر ی کالج دن بدن علاقے میں اپنا ایک چھا خاصا مقام بنائے ہوئے ہے ہر سال لاکھوں روپے کی سکالرشپ اور اس کے ساتھ جو طالبعلم مالی لحاظ سے کمزور ہو ایسے طالبعلموں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتا آ رہا ہے ہر سال نمایاں رزلٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرے میں جینٹر ی کالج اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے آج سے کچھ عرصہ پہلے میٹرک کے بعد طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے ک لیے شدید مشکلات درپیش تھی بلخصوص طالبات کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنا مشکل تھا ان کے لیے یہ سہولت گھر پر ہی مل رہی ہے ٹیچر ایم عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جینٹر ی کالج بنیادی طور علاقے کی طلالبات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے آج اگر کسی طالبعلم کو قرآن کریم گفٹ کے طور پر دیا جا رہا ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ دارہ جینٹر ی کالج ہر لحاظ سے نئی آنے والی نسل کی بہترین رہنمائی کر رہاہے بے اے لیول کے بعد جینٹری کالج جبرکو ایم اے لیول کی کلاسیں شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے آخر میں کالج سے سے الوداع ہونے والی طالبات میں قرآن پاک ،لیپ ٹاپ ،کیش پرائز ،یونیفارم اور بیشمار قیمتی انعامات دیئے گئے ۔


جبر(نامہ نگار)سات اپریل بروز اتوار دن 11بجے بمقام جامع مسجد حنیفیہ مہریہ نور بصرہ قاضیاں میں ایک محفل بسلسلہ معراج النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جسمیں خصوصی خطاب منیر الحسن شازلی کا ہوگا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے،

 

Show More

Related Articles

Back to top button