DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; British Pakistani manage to escape after rape and abusing while one is arrested

کلر سیداں پولیس نے خاتون سے زیادتی کے کیس میں ملزم یاسر بشیر راجہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب

کلر سیداں پولیس نے خاتون سے زیادتی کے کیس میں ملزم یاسر بشیر راجہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون (س)نے چند ایام قبل کلر سیداں پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ ایک ڈاکٹر کے کلینک پر موجود تھی کہ اسے یاسر اور عمران زبردستی اٹھا کر ایک کوٹھی پر لے گئے جہاں ان کا تیسرا ساتھی بھی موجود تھا جنہوں نے خود شراب پی کر میرے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد تشدد کا بھی نشانہ بنایا ۔اے ایس آئی چوہدری شفقات زونا نے ملزم یاسر بشیر کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے چار روزہ ریمانڈ پر اسے پولیس کی تحویل میں دے دیاجبکہ مقدمے کے دیگر ملزمان برطانیہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور گرفتار ملزم کا تعلق بھی برطانیہ سے ہے جو چند ماہ قبل پاکستان آیا تھا۔

Kallar Syedan; The Kallar police have arrested Yasir Bashir of Chesham, UK and of village Chak Mirza for rape and abusing a women, Yasir Bashir was brought to court and was remanded for further four days due to medical test being completed. Two other British Pakistani mange to escape from the country.


تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں میں سر سبز پنجاب منعقدہ تقریب

Green and clean Punjab campaign function held at THQ hospital

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ اسلام میں صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے نبی ﷺ کی سنتوں کو زندہ کر کے ہم ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں ۔ملک کے ہر شہری کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پنجاب کو سر سبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ تقریب صاف سر سبز پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی،آصف کیانی،قمر ایاز، گلفراز بٹ، عابد زاہدی، لطیف بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرمحکمہ صحت ضلع راوپنڈی ڈاکٹر راشد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو سر سبز بنانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے شجر کاری نا گزیر ہے ،اسسٹنٹ کمشنر مس امبر گیلانی نے کہا کہ اسلام میں بھی صفائی اور شجر کاری کی بڑی اہمیت اور افادیت ہے ہر شہری کو درخت اگا کر پنجاب کو سر سبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے نئی نسل کو صفائی کی افادیت سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایک ہی دن میں تحصیل کلر سیداں میں آٹھ سو پودے لگائے گئے ہیں ۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پنجاب کے ذریعے ہی ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ہمارے ارد گرد کا ماحول اور گلیوں میں بہنے والا گندہ پانی ہیپاٹائٹس ،آشوب چشم اور جلدی امراض کا سبب بن رہا ہے ،ہمیں نالیوں کی تعمیر سے زیادہ سیوریج نظام پر توجہ دینی چاہئیے۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے کہا کہ ہسپتال امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے تقریب کے بعد مہمانوں نے شجر کاری بھی کی ۔

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے معروف سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل نے ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا ،انہوں نے جس احسن اندا زمیں ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ کیا عموماً عام شہری اس طریقہ کار سے مکمل طور پر لا علم ہے ۔ان کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کر کے بیماریوں کی منتقلی کو روکا جا سکتا ہے ۔


کلرسیداں میں شیطان صفت نوجوان کی کمسن طالبہ سے زیادتی کی کوشش

Man from Lahore charged for attempting to rape a child

کلرسیداں میں شیطان صفت نوجوان کی کمسن طالبہ سے زیادتی کی کوشش ،لوگوں نے دھنائی کر دی پشاور کے نور زماں ولد باچا گل نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ وہ کلرسیداں بازار میں مونگ پھلی کی ریڑھی لگاتا ہے اس کے دو بیٹے اور آٹھ بیٹیاں ہیں دو بیٹیا ں سلمٰی بی عمر چھ سال اور اقراء بی عمر سات سال گورنمنٹ پرائمری سکول منگال میں نرسری کلاس کی طالبہ ہیں میں انہیں لینے کے لیئے سکول جا رہا تھا کہ کلرسیداں بائی پاس چوک پر میری بیٹی اقراء رو رہی تھی اور اس نے بتایا کہ اس کی بہن سلمیٰ بی کو چک موڑھے فروخت کرنے والا دوکاندار دوکان کے اندر لے گیا ہے میں نے کاشرزادہ اور زرشیر کے ہمراہ جا کر دیکھا تو ملزم بچی کے ساتھی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا کلرسیداں پولیس نے ملزم اسلم ولد ریاض ساکن طلعت پارک لاہور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


روات پولیس نے فحاشی کے اڈے سے گرفتار پانچوں ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

Five from Rawat jailed for prostitution offence

روات پولیس نے فحاشی کے اڈے سے گرفتار پانچوں ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا،روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی نے فحاشی کے اڈے سے گرفتار پانچوں ملزمان فہد ارشد ، جمشید، شگفتہ ، مہوش اور نورین کو علاقہ مجسٹریٹ سمیرہ عالمگیر کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے پانچوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button