DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Syed Waqar Hussain Shah of UK, camel wins weight lifting contest held in Kaaliyan, Samot

ایک ماہ کے اندر دوسرا دنگل،سید وقار حسین شاہ یوکے کے اونٹ نے 33من وزن اٹھا کر میدان مار لیا

کاہلیاں سموٹ،خطہ پوٹھوار میں اونٹوں کے شائقین کے لئے سیدوقار حسین شاہ یو کے،چوہدری مختار پلینہ ،چوہدری ذوالفقار المعروف بھٹو سورکھی آزاد کشمیر،یو کے،سید محمود حسین شاہ،سید حباب حسین شاہ،سید آزاد حسین شاہ،سید غلام عباس شاہ بیول یو کے،ٹھکیدار شوکت بروٹہ نے میدان سجایا،یہ پروگرام سید نثار حسین شاہ مرحوم کی یاد میں منعقد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی چےئرمین یو سی سموٹ راجہ علی اصغر،جنرل کونسلر چوہدری ساجد تھے،راولپنڈی،چکوال،جہلم،ڈی آئی خان،آزاد کشمیر سے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی،یہ مقابلہ ایک ماہ قبل منعقد کیا گیا تھا ،جس میں سید وقار حسین شاہ کا اونٹ یہ وزن نہ اٹھا سکا ،آج اسی اونٹ نے یہ وزن دیکھتے ہی دیکھتے اٹھا کر شائقین سے خوب داد حاصل کی،چوہدری ذوالفقار بھٹو کے دنوں اونٹ وزن اٹھانے میں ناکام رہے،کبڈی کے کھلاڑی راجہ شعیب نڑالی،جھلہ نڑالی نے سید برادران کو اونٹ کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی،چوہدری مختار پلینہ،ٹھکیدار شوکت بروٹہ کی جانب سے گراؤنڈ میں بہترین انتظامات کئے گئے۔

Kallar Syedan; Camel weight lifting contest was held in village Kaaliyan in union council Samot, the winning camel belonged to Syed Waqar Hussain Shah of UK. For full report please watch video below.

سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا چوہدری غالب حسین ،چےئرمین چوہدری صداقت کے ہمراہ موضع بناہل کا تعزیتی دورہ

Raja Zaffar Ul haq tour of Banhal region 

بناہل کلر سیداں،منشی محمد رزاق مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی فرمایا،طالب حسین،غالب حسین کی ہمشیرہ،صداقت حسین کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت،سابق کونسلر ڈاکٹر محمد اسلم مرحوم کے لئے ماموں لیاقت ،ماسٹر طالب حسین،چوہدری بشیر کی اہلیہ اور بھابی کی بلندئی درجات کے لئے ان کے گھر تعزیت کی اور آخر میں چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کے آبائی قبرستان میں ان کے آباؤ اجداد کے لئے دعا ئے مغفرت کی ،اس موقع پر سابق ناظم محمد تاج کیانی،سابق امیدوار چےئرمین یو سی نلی مسلماناں تنویر ناز بھٹی،ماسٹر عبد الخالق سمیت دیگر موجود تھے،دوبیرن کلاں میں سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے ماسٹر ملک محمد اشفاق،ماسٹر راجہ اختر اور جنرل کونسلر راجہ رضوان سے بھی ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button