DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Family planning seminar held in Shams Abbad over growing number of population

شمس آباد کے قریب منعقدہ فیملی پلاننگ کا سیمنار

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دے رہی ہے اسلام جس طرح ہر کام کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کا درس دیتا ہے ہوان پر ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہمارے بچوں کی صحت اور تعلیم و دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس وسائل کیا ہیں نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور صحت مند ہونے سے ہی پاکستان ایک ترقی یافتہ معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کاا ظہار گزشتہ روز شمس آباد کے قریب منعقدہ فیملی پلاننگ کے سیمنار میں شرکت کے بعد فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر ) ظفر عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیمنار میں صوبائی وزیر سمیت ڈیژن بھر فیملی پلاننگ ملازمین معززین علاقہ نے شرکت کی کرنل ظفر عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں مشکل وقت گزرنے والا ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ د جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی خزانوں کو بے دردی سے لوٹا ہے انھوں نے سعودے عرب کے شاہ سیلمان اور دیگر وفد کے دورہ پاکستان کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معشیت مضبوط ہو گی۔

Kahuta; A Family planning seminar was held in Shams Abbad, where guest speaker Col (r) Zaffar Abbassi gave a speech in which said their is concern over growing population in the country.

رائل کالج کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺ

Millad held at Royal college Kahuta

رائل کالج کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺطلبا اور طالبات نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے پرنسپل کالج ہذانے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی انتہائی ضروری ہے اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت ہی دنیا اور اخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار رائل کالج کہوٹہ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے پرفیسر عابد ، ساجد عباسی ایڈووکیٹ، اور پرنسپل رائل کالج کہوٹہ عبدالراؤف قریشی نے کیا محفل میلاد میں طلباء و طلبات نے حضور ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر نعت قرات اور تقاریر کے مقابلوں بھی ہوئے جس پر طالب علموں نے بھرپور حصہ لیا اخر میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات بھی دیے گے ۔

راجہ عزیر الرحمن کے بڑھے بھائی راجہ ضیاء الرحمن (مر حوم ) کی دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for late Raja Zia Ur Rehman 

راجہ عزیر الرحمن کے بڑھے بھائی راجہ ضیاء الرحمن (مر حوم ) کی دعائے چہلم ۔صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔راجہ عزیز الرحمن کے بڑھے بھائی راجہ ضیاء الرحمن گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ مواڑہ راجگان میں دعائے چہلم کا اہتما م کیا گیا جس میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمدممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، فوکل پر سن محکمہ واپڈا راجہ ثقلین آف ممیام ،ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر راجہ سجادجنجوعہ ،راجہ تنویر آف مواڑہ ، راجہ رفعت آف مواڑہ ،راجہ عثمان قیوم ،راجہ سہیل احمد آف جنجور ،راجہ مطلوب آف جنجور ،عاصم نبیل ، وسیم عارف کھٹڑ ، رضوان بھائی سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ا س موقع پر علمائے دین نے قرآن و سنت کی روشنی میں آخرت کی زندگی پر روشنی ڈالی اور تما شر کا ء نے مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button