KahutaHeadlineDailyNews

Kahuta; Free eye camp set up at THQ hospital, large number of patient given free medical help

کہوٹہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فری ڈینٹل کیمپ ۔ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ صغیر احمد نے افتتاح کیا

کہوٹہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فری ڈینٹل کیمپ ۔ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ صغیر احمد نے افتتاح کیا ۔کیمپ میں بے شمار مریضوں کو فری چیک کیا گیا اور ادویات بھی دی گئی ۔اس موقع پرایم ایس کہوٹہ ہسپتال ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ،سردار ارشد مجید ،مظہر قریشی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ صغیر احمد تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل تر جہی بنیادوں پر حل کر ئے گئی ملک کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار ہماری جماعت پر کیا ہے اس اعتماد کو کھونے نہیں دیں گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا ویژن ہے عوام کی خدمت انشاء اللہ ہم اس ویژن کو آگے بڑھاہیں گے ۔

Kahuta; Free eye camp was set up at THQ hospital, The inauguration ceremony was held with MNA Sadaqat Abbassi and MPA Raja Sagheer Ahmed. large number of patient were seen and given free medical help.

چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور حافظ ملک سہیل اشرف کا دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا

Ch Shafqat Mahmood and Malik Sohail Ashraf meet with Sain Shaban Farid at Kalyam Shareef 

چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور حافظ ملک سہیل اشرف کا دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا۔سجادہ نشین ساہیں شعبان فریدسرکار سے بھی ملاقات ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف نے خطہ پوٹھوار میں موجود سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم بزرگ خواجہ فضل الدین کلیامی ؒ کے دربار کلیام شریف میں حاضر ی دی اور ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعاء کی علاوہ ازیں انہوں نے سجادہ نشین ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات اور ان سے بھی دعا لی ۔

حافظ عثمان عباسی نے گذشتہ روز چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

Hafiz Usman Abbassi hold media conference at residence of Master Zahoor Abbassi in Panjar

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ملک میں جب بھی کوئی ترقیاتی دور گزرہ ہے تو وہ مسلم لیگ کا تھا ۔سابقہ دور حکومت میں ملک بھر میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں ملکی معشیت مضبوط ہوئی تھی ،ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی ،پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ملک کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نکال روشنی میں لا کھڑ اکیا مگر موجودہ حکومت ملک کوایک مر تبہ پھر کئی سال پیچھے لے گئی ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے گیس اور بجلی کی بھی لوڈ شیڈنگ ہے سوئی گیس کے حالیہ بھاری بلوں نے تو غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے انہوں نے کہا تبدیلی سرکار الیکشن مہم جو بڑھے بڑھے دعوے اور وعدے کر تی تھی وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کی زندگی دوزخ بن گئی ملک کی عوام کی نظر یں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے گذشتہ روز چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ٹھکیدار قمر عباسی ،راجہ ذوالفقار ستی ، آفتاب کیانی آف نارہ ،لیگی کارکن راشدمبارک عباسی اور خرم عباسی بھی موجود ہیں ۔

Show More

Related Articles