DailyNewsKallar Syedan

Sakot;Ch Jamshaid of PTI Manianda praises MPA Raja Sagheer Ahmed

راجہ صغیر احمد درددل رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔چوہدری جمشید

راجہ صغیر احمد انتہائی ہمدرد اورعلاقے سے محبت رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ آ زاد امیدوار کی حثیٹ سے کامیاب ہو نا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں انکی جڑیں مضبوط ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بناہل یو سی منیاندہ کے رہنما چوہدری جمشید نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے راجہ صغیر احمد کو جیل خانہ جات کا پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ یہ عہدہ ملنا راجہ صغیر احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔انھوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد علاقے کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور انشاء اللہ وہ علا قے کے مسائل حل کر نے کی بھر پور کو شش کر یں گئے۔بناہل یو سی منیاندہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اور ہم آمید کر تے ہیں کہ نو منتخب ایم پی اے اس پسماندہ علاقے کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button