RawalpindiDailyNews

Rawalpindi; Rawat police fail to register case against police comrade who attempted robbery was caught by villagers

ڈکیتی کی نیت سے گھر داخل ہونے والے تھانیدار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تک درج نہ ہو سکا

 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ رات10 بجے دیہاتی کے گھر گھسنے والے کار خاص ٹرینی اے ایس آئی بلال کو بچانے کیلئے ایس ایچ او روات ایڑی چوٹی کا زور لگانے لگا واقعہ کو بدلنے اور افسران کو سب اچھا کی من گھڑت رپورٹ دینے کیلئے سیاسی کھڑپینچوں اور ٹاؤٹوں سے رابطے تیز کر دئیے گئے ،متاثرہ دیہاتی پر پولیس کے ساتھ صلح کیلئے دباؤ ،تاحال چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے ڈکیتی کی نیت سے گھر داخل ہونے والے تھانیدار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تک درج نہ ہو سکا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ماڈل تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی کا کار خاص ٹرینی اے ایس آئی بلا ل کے دونامعلوم سادہ لباس مشکوک ساتھی پسٹل لیکر رات10 بجے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی چوہدری داؤد کے گھر داخل ہو گئے گھر میں فوتگی کے باعث خواتین کمرہ میں موجود تھیں جنھوں نے دونوں مسلح افراد کو دیکھ کر شور مچایا تو انھوں نے خواتین پر اسلحہ تان لیا جس پر اہل دیہہ بھی ڈاکو ڈاکو کی آوازیں سن کر اکٹھے ہو گئے اور دونوں ساہ لباس ڈاکوؤں کو پکڑ لیا بعد ازاں چند منٹ بعد ٹڑینی اے ایس آئی بلال کے کانسٹیبل کے ہمراہ اچانک موقع پر پہنچ گیا اور اسلحہ تان کر دھمکی دی کہ یہ سادہ لباس ہمارے ساتھی پولیس ملازم ہیں انھیں چھوڑ دو جس پر اہل دیہہ نے اہلکاروں اور انکے دیہاڑی دار ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا اور کمرہ میں بند کر کے 15 پر اور پھر اعلیٰ ضلعی افسران کو اطلاع دی مگر دو گھنٹے بعد روات پولیس کے سب انسپکٹرشہزاد نامی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے متاثرہ دیہاتی کے گھر پہنچا اور اور اس یقین دہانی پرٹرینی اے ایس آئی بلال اور اسکے دونوں نامعلوم ساتھیوں کو گاڑی میں ساتھ تھانہ روات لے گیا کہ انکے خلاف مقدمہ درج کریں گئے عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سرادار عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور امکے جرائم پیشہ ساتھیوں کے خلاف فوری ڈکیتی کامقدمہ درج کرنیکی اپیل کی ہے ۔

ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر نااہل اور اناڑی ایس ایچ او کی تعیناتی کے باعث درجنوں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

Crime on increase in Rawat region due to negligence of police 

ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر نااہل اور اناڑی ایس ایچ او کی تعیناتی کے باعث درجنوں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،شہری عدم تحفظ کا شکار ،چند ہفتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،موٹرسائیکل ،گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا متاثرین کا بڑھتی وارداتوں اور سرکل افسران کی نااہلی پر شدید احتجاج ، درجنوں وارداتیں پولیس اصلاحات کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ،تفصیلات کے مطابق بڑھتی وارداتوں کے دوران چوروں نے گزشتہ روز محمد سلیمان ولد محمد اکرم کی فیز7 میں واقع الیکٹرانک شاپ کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی ،15 لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان لوٹ لیا ،دوسری واردات کے دوران فیز7 کی رہائشی نسرین اسلم کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی کرولا کار نمبری251 چوری کر لی گئی کچھ ہی دن قبل موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر اظہر ولد سخاوت سکنہ پنجگراں سے18 ہزار نقدی موبائیل فون چھین لیا اور اسے شدید مضروب کر دیا دیگر8 وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے محمد حسین شاہ میڈیکوز مانکیالہ کے سپروائزر سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے ،اٹامک کالونی کے رہائشی ظفر اقبال کے گھر سے ساڑھے 3 تولے طلائی زیورات ،5 لاکھ مالیت کے انعامی بانڈ ،توقیر احمد ڈاوری کے فارم سے 10 لاکھ مالیت کی5 بھینسیں ،معصب منظور میرا موہڑہ کی دکان سے گن پوائنٹ پر70 ہزار نقدی ،29 ہزار مالیتی موبائیل ،نعمان بشیر کی شاپ سے 59 ہزار مالیتی کاسمیٹک اشیاء ،تیمور عنصر سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبری APF2018 ،خالد بشیر موہڑہ میرو کی گاڑی BDG727 ،طالب حسین کی50 لاکھ مالیتی کار ،راجہ مومنین کی کار نمبریAEH540 چوری کر لی گئیں متاثرین و معززین نے ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی کی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles