DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Gang responsible for robberies in Jatli region arrested

تھانہ جاتلی پولیس نے جاتلی اڈہ پر رات کو دوکانوں کے تالے توڑنے والا چوروں کا دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

تھانہ جاتلی پولیس نے جاتلی اڈہ پر رات کو دوکانوں کے تالے توڑنے والا چوروں کا دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا چوروں کی گرفتاری سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے عمل میں آئی پولیس نے تین عدد چوری شدہ موبائل بر آمد کر لیے دیگر ہونے والی ایشیا اور نقدی کی بر آمدگی کے لیے پولیس مصروف تفتیش ہے جاتلی اڈہ کے تاجروں کا ایس ایچ او ملک تنویراشرف ،اور ن کی خصوصی ٹیم سب انسپکٹر اکرم بٹ ،رحیم قریشی ،سرفراز بھٹی اور دیگر کوخراج تحسین تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے جاتلی اڈہ پر دوکانوں کی چوری اور تالے ٹوٹنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا تھا جس سے تاجر وں میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی با لا آخر پولیس ان چوروں کو گرفتار کر لیامحمد عدیل مقصود ساکن سوہاہ نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں جاتلی اڈہ پرعدیل کولڈ ڈرنکس اینڈ PCOشاپ بنا رکھی ہے قبل ازیں بھی میری دوکان کی چوری ہوتی رہی جس کی انسداد کے لیے میں نے اپنی دوکان میں کیمرے نصب کروائے حسب معمول میں دوکان شام6 بجے کے قریب بند کی بند کر کے گھر چلا گیا اگلے دن جب صبع میں دوکان پر پہنچا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور پڑتال کرنے پر 4عدد موبائل اور 70000روپے نقدی غائب تھی سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو اس سے محمد شاہد بھٹی ساکن سرگودھا حال مقیم جھنگی پھیرو حبیب حسن ساکن غائبی ضلع گوجرنوالہ کے نام سے شناخت ہوئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ380/457تحت مقدمہ درج کر لیا ذرائع کے مطابق ان دونوں چوروں سے تین عدد موبائل بر آمد کر لیے ہیں دیگر ایشیا کی بر آمدگی کے لیے پولیس مصروف تفتیش ہے جاتلی اڈہ کے تاجروں نے ان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا اور ایس ایچ او ملک سب انسپکٹر اکرم بٹ ،تنویر اشرف ،رحیم قریشی ،سرفراز بھٹی اور دیگر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا 

Gujar Khan; Gang responsible for robberies in Jatli region has been arrested, The gang was carrying out a robbery at Jatli adda during the night, when they were arrested.

Show More

Related Articles

Back to top button