DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Three thieves arrested by local villagers in Rawat turn out to be police officer and two of his accomplices

ڈکیتی کی کوشش ،ماڈل تھانہ روات کا ٹرینی اے ایس آئی بلال 2 سادہ لباس مسلح مشکوک اہلکاروں کے ہمراہ رات 10 بجے شریف دیہاتی کے گھر داخل ہو گئے

 ڈکیتی کی کوشش ،ماڈل تھانہ روات کا ٹرینی اے ایس آئی بلال 2 سادہ لباس مسلح مشکوک اہلکاروں کے ہمراہ رات 10 بجے شریف دیہاتی کے گھر داخل ہو گئے اہلخانہ کے چور چور کے شور شرابہ پر خواتین پر اسلحہ تان لیا ،اہلخانہ کے بیدار ہونے پر بھاگنے کی کوشش میں دونوں پولیس اہلکار وں اور انکے مسلح دو مشکوک ساتھیوں کو دیہاتیوں نے قابو کر لیا ،سی پی او راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی اور15 پر کال کے بعد تھانہ روات پولیس پکڑے گئے پیٹی بھائیوں کو ساتھ لے گئی تحریری درخواست کے باوجودرات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا ،متاثرین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباّّ10 بجے ماڈل تھانہ روات کا ٹرینی اے ایس آئی بلال 3 نامعلوم سادہ لباس مسلح ساتھیوں کے ہمراہ تخت پڑی میں چوہدری داؤد کے گھر گھس آئے خواتین کے شور شرابا پر اسلحہ تان لیا اور انھیں زبان بند رکھنے کی دھمکی دیکر بھاگنے کی کوشش کی تو اس دوران اہل دیہہ نے انھیں گھیر لیا اور موقع پر ہی پکڑ لیا جنھوں نے بعد ازاں اعتراف کیا کہ ہم تھانہ روات کے پولیس ملازم ہیں مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ادھر کسی لڑکے کے پاس چرس ہے مگر انفارمیشن غلط ہو گئی تاہم اہل دیہہ نے اے ایس آئی بلال نامی اور اسکے مشکوک سادہ لباس ساتھیوں کو پکڑ کر کمرہ میں بند کر کے افسران بالا کو ان کے موبائیل فون پر اطلاع بھی دی مگر2 گھنٹے بعد رات 12 بجے روات پولیس کے ڈیوٹی آفیسر شہزاد نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معززین کو یقین دہانی کرائی کہ اختیارات سے تجاوز پر ان پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی ہو گی اور تحریری درخواست بھی وصول کر لی مگر دو دن گزرنے کے باوجود ایس ایچ او روات نے ماتحت کار خاص کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی معززین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس اور انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 متاثرین کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے گھر داخل ہونے والے ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی کے انتہائی کار خاص ٹرینی اے ایس آئی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ محکمہ میں میں اسکی شہرت کچھ اچھی نہیں قبل ازیں چند ماہ قبل بھی تھانہ صدر بیرونی میں پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اسکے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ بعد ازاں محکمانہ ملی بھگت سے بحال ہونے کے بعد تھانہ روات تعینات ہو گیا جو اکثر اوقات سادہ لباس جرائم پیشہ پرائیویٹ مسلح ساتھی اپنے ساتھ رکھ کر گھناؤنی سرگرمیوں میں ملوث ہے گزشتہ رات بھی انھی سادہ لباس جعلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ معزز دیہاتی کے گھرواردات ڈالنے کی کوشش کی گئی جنکا ذرائع کے مطابق روات تھانہ سے ہر گز تعلق نہ ہے کرپٹ ٹرینی اے ایس آئی سے خلاف قبل ازیں بھی بے شمار شکایات منظر عام پر آئیں مگر مقامی افسران باالخصوص ایس ایچ او روات نے اسے تحفظ ہی فراہم کیا ۔

Rawalpindi; Three men entered home of Ch Daud in Takht parri during the night, the family made noise and local villagers came in to help , three men were arrested by the villagers and later it was found it was a police officer along with his accomplices when they were identified.

Show More

Related Articles

Back to top button