GujarKhanHeadlineDailyNews

Bewal; Muneeb Ur Rehman killed in electricity current due to negligence of Wapda staff

بیول واپڈا ملازمین کی نااہلی ،نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق

 بیول واپڈا ملازمین کی نااہلی ،نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حاجی محمداسلم ،حاجی محمداشرف کا بھتیجا اور محمدازرم کا بیٹا منیب الرحمن گزشتہ روز بارش کے دوران گھر میں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ بجلی کا میٹر لگوا رہا تھا کہ واپڈا ہلکاروں نے منیب الرحمن کو چھت پر بھیجا ۔ بارش کی وجہ سے چھت پر پانی موجود تھا اور ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں چھت کے انتہائی نزدیک تھیں جس سے منیب الرحمن کو کرنٹ لگ گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا جا گیالیکن جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جاملا ۔نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،تاجروں ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Bewal; Muneeb Ur Rehman killed in electricity current due to negligence of Wapda staff, According to the family wapda staff asked Muneeb Ur Rehman to go on house roof while live cables were laying on house roof, due to rain when Muneeb went on roof died and from the electricity current.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *